LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
عالمی پنجابی کانفرنس میں پنجابی زبان کو نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ اردوان کی یونانی صدر سے ملاقات، بحیرہ ایجیئن کو امن کا سمندر بنانے کے عزم کا اظہار ایران کی شرائط تسلیم ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، ایرانی آرمی چیف عرب اتحاد کی یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی، اہم اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر داغے گئے 3 بیلسٹک میزائل تباہ ایران عراق کا سکیورٹی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کیلئے اتفاق، سرحدوں کے تحفظ کا عزم نیتن یاہو کی گادی آئزنکوٹ کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش، خود متبادل وزیراعظم بننے پر آمادگی ظاہر کر دی ابوظہبی ایئرپورٹ پر اسمارٹ کوریڈور متعارف، گیٹ سے گزرے بغیر پاسپورٹ کنٹرول کی سہولت امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز دنیا میں جہاں سے حملہ کیا جائے گا وہیں جواب دیں گے، ایرانی فوج کی وارننگ دبئی میں طلبہ کیلئے سائیکلنگ پروگرام شروع، محفوظ سفر کی تربیت نصاب میں شامل ایران کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے اوپر دشمن کا جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ اہم اسلامی ملک کے ایئرپورٹ سے 9 ماہ میں 5 کروڑ سے زائد مسافروں کی آمدورفت ریکارڈ ایم کیو ایم نے ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے آج کی ریلی منسوخ کر دی امارات کے قومی دن پر محنت کشوں کیلئے 40 سے زائد مقامات پر خصوصی تقریبات کا اعلان

کاکروچز سے مگرمچھ تک، لالاموو کے رائیڈرز کو ملنے والی حیران کن ڈیلیوریز نے سب کو چونکا دیا

Web Desk

30 January 2026

ملائیشیا میں ایک لالاموو رائیڈر کو شدید حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب اسے زندہ کاکروچز سے بھرا بیگ ڈیلیور کرنے کی درخواست موصول ہوئی۔

رائیڈر نے تھریڈز پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ بیگ میں انڈوں کے کٹے ہوئے کارٹن رکھے گئے تھے تاکہ کیڑے ان میں چھپ سکیں۔ اس نے تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں، جن میں بیگ کے اندر حرکت کرتے ہوئے کاکروچز واضح طور پر دکھائی دیے۔

ابتدائی طور پر خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ کاکروچز پالتو جانوروں جیسے گیکوز، بیئرڈڈ ڈریگنز یا شوگر گلائیڈرز کے لیے خوراک کے طور پر بھیجے گئے تھے، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ رائیڈر نے یہ ڈیلیوری قبول کی یا نہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈیلیوری سروسز کی حدود اور حفاظتی معیارات پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔