چین میں خاتون کو ڈرانے پر پولیس نے روبوٹ کو گرفتار کرلیا
Web Desk
24 March 2026
مکاؤ: چین کے شہر مکاؤ میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جہاں پولیس نے ایک 4 فٹ 4 انچ لمبے انسان نما روبوٹ کو ایک 70 سالہ خاتون کو خوفزدہ کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب متاثرہ خاتون سڑک پر اپنے فون میں مصروف چل رہی تھیں اور انہیں احساس ہوا کہ کوئی ان کے بالکل پیچھے موجود ہے۔
جب خاتون نے مڑ کر دیکھا تو روبوٹ نے اپنے ہاتھ ہوا میں لہرا کر انہیں “ڈانٹنے” کے انداز میں ڈرایا، جس پر خاتون شدید گھبرا گئیں اور چیخنا شروع کر دیا۔ وہاں موجود شہریوں نے اس واقعے کی ویڈیو بنائی جس میں خاتون کو روبوٹ پر چلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ “تم نے مجھے کیوں ڈرایا؟ میرا دل تیزی سے دھڑک رہا ہے!”۔ موقع پر پہنچنے والے دو پولیس اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے روبوٹ کو “گرفتار” کیا اور اسے تھانے منتقل کر دیا۔
تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ روبوٹ ایک مقامی تعلیمی مرکز کی پروموشنل سرگرمیوں میں مصروف تھا اور اسے ایک 50 سالہ شخص دور سے کنٹرول کر رہا تھا۔ آپریٹر نے پولیس کو بتایا کہ وہ محض روبوٹ کے افعال کی آزمائش کر رہا تھا اور اس کا مقصد کسی کو نقصان پہنچانا نہیں تھا۔ اگرچہ روبوٹ نے جسمانی حملہ نہیں کیا، تاہم خاتون کو صدمے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں معائنے کے بعد انہیں گھر بھیج دیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026
90 سالہ جاپانی باڈی بلڈر کی فٹنس نے دنیا کو حیران کردیا
4 November 2026
مرغیاں کھا کھا کر باز موٹی، ماہرین نے ڈائٹ شروع کروا دی
4 November 2026