ہسپانوی کوچ ڈی لا فوئنٹے نے کھلاڑیوں کو موجودہ نسل کا فخر قرار دے دیا
Web Desk
20 July 2026
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سنسنی خیز فائنل میں ارجنٹائن کو شکست دے کر دوسرا عالمی کپ جیتنے کے بعد اسپینش ٹیم کے ہیڈ کوچ لوئیس ڈی لا فوئنٹے نے اپنے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کی بھرپور تعریف کی ہے۔ کوچ ڈی لا فوئنٹے کا کہنا تھا کہ یورو 2024 کی کامیابی کے بعد عالمی کپ کا تاج سجانا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور یہ ٹیم موجودہ اسپینش نسل کا سچا فخر ہے۔ انہوں نے ارجنٹائن کے گول کیپر ایمی مارٹینیز کے شاندار دفاع کو سراہتے ہوئے اعتراف کیا کہ ارجنٹائن کے 10 کھلاڑیوں تک محدود ہونے کے باوجود اسپین کو شدید جدوجہد کرنا پڑی۔ واضح رہے کہ فائنل کے 93 ویں منٹ میں اینزو فرنانڈیز کو ریڈ کارڈ کے بعد میدان سے باہر بھیج دیا گیا تھا، جس کے بعد اسپین نے 106 ویں منٹ میں فیصلہ کن گول داغ کر تاریخ رقم کی۔
متعلقہ عنوانات
قومی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے نیدرلینڈ روانہ ہو گئی
9 August 2026
آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ، پاکستان نے سلور میڈل اپنے نام کر لیا
9 August 2026
معروف فٹبالر لیونل میسی کے والد 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
9 August 2026
پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ ویسٹ انڈیز سے انگلینڈ پہنچ گیا
9 August 2026
پاکستان کرکٹ کی خراب کارکردگی کا ذمہ دار کوچ یا کپتان کو نہیں ٹھہراؤں گا: اظہر علی
8 August 2026
خوشدل شاہ کا پاکستان کرکٹ چھوڑنے پر بیان سامنے آگیا
8 August 2026
پاکستان ٹیسٹ سکواڈ ویسٹ انڈیز سے انگلینڈ روانہ
8 August 2026
ویمنز ایشیا کپ کی تیاریوں کیلئے قومی ٹیم کا کیمپ آئندہ ہفتے شروع ہوگا
8 August 2026