امریکا: پالتو کتا 10 برس بعد اپنے مالکان سے مل گیا
Web Desk
26 January 2026
- امریکا میں ایک گمشدہ پالتو کتے کو اس کے مالکان سے 10 برس بعد دوبارہ ملا دیا گیا۔
فلوریڈا کی میامی ڈیڈ اینیمل سروسز کے مطابق اس ماہ کے آغاز میں ایک کتا شیلٹر میں لایا گیا، جس کی مائیکرو چپ سکین کی گئی۔
چپ سے معلوم ہوا کہ کتے کا نام بٹر کپ ہے، جس کی عمر 15 سال ہے اور یہ گزشتہ 10 برس سے گمشدہ تھا۔
شیلٹر ملازمین نے مائیکرو چپ کی مدد سے بٹر کپ کے مالکان سے رابطہ کیا اور کتے کو ان کے حوالے کر دیا۔
شیلٹر نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ مائیکرو چپ کے اہمیت کو واضح کرتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا میں کتوں کی سالانہ سرفنگ چیمپئن شپ کا انعقاد
4 August 2026
کھڑکیاں صاف کرنے کا 71 سالہ چیمپئن
3 August 2026
امریکا: کم وقت میں بند آنکھوں سے روبک حل کرنے کا ریکارڈ
3 August 2026
رونالڈو اور جارجینا کی ’دیسی شادی‘، اے آئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
3 August 2026
ہوبہو انسانوں کی طرح کا روبوٹک سر، جس کے تاثرات آپ کو حیران کر دیں گے
3 August 2026
چین: کاسمیٹک سرجری نے خاتون کا چہرہ بگاڑ دیا
1 August 2026
30 سیکنڈ میں دل کی بیماریوں کا پتا لگانے والا ٹوائلٹ
1 August 2026
چوہا قیمتی ہیروں سے مزین زیورات لے اُڑا!
31 July 2026