بچپن میں بچھڑ جانے والی دو بہنوں کی سافٹ بال میچ میں اچانک ملاقات
Web Desk
9 October 2026
امریکی ریاست مونٹانا میں ایک سافٹ بال ٹورنامنٹ کے دوران ایک غیر معمولی اتفاق دیکھنے میں آیا جہاں طویل عرصے سے بچھڑی ہوئی دو حقیقی بہنیں میچ کے دوران آمنے سامنے آ گئیں۔ 19 سالہ سمانتھا رینسولڈ جب اپنے کالج کی ٹیم کے ساتھ کھیل رہی تھیں تو ان کی ساتھی کھلاڑی نے مخالف ٹیم کی 18 سالہ کیان ڈین کی شکل میں گہری مشابہت محسوس کی۔ دونوں بہنوں کو بچپن میں الگ الگ خاندانوں نے گود لیا تھا اور وہ ایک دوسرے سے لاعلم تھیں۔ میچ کے بعد جب سمانتھا کی والدہ نے کھلاڑیوں کی فہرست میں نام اور پیدائشی تفصیلات کا جائزہ لیا تو انکشاف ہوا کہ دونوں سگی بہنیں ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ظاہری مشابہت کے علاوہ دونوں کی پسند اور کھیل کا انداز بھی ایک جیسا تھا، اور دونوں نے ہائی اسکول میں ایک ہی پوزیشن اور ایک جیسے جرسی نمبر کے ساتھ کھیل میں حصہ لیا۔
متعلقہ عنوانات
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026
90 سالہ جاپانی باڈی بلڈر کی فٹنس نے دنیا کو حیران کردیا
4 November 2026
مرغیاں کھا کھا کر باز موٹی، ماہرین نے ڈائٹ شروع کروا دی
4 November 2026