لندن پولیس کو ایمرجنسی نمبر پر 85 فیصد غیر متعلقہ فون موصول
Web Desk
8 November 2025
میٹرو پولیٹن پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ برس ایمرجنسی نمبر 999 پر کی جانے والی صرف 15 فیصد کالز واقعی ہنگامی صورت حال سے متعلق تھیں۔
میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق ایمرجنسی نمبر پر کال کرنے والے بعض افراد نے اس لئے بھی کال کی کہ ان کے کمرے میں مکڑی گھس آئی ہے، کسی نے بتایا کہ ان کا کتا واپس گھر نہیں آیا، جبکہ کسی نے شکایت کی کہ ڈلیوری ڈرائیور کا پتہ نہیں چل رہا کہ وہ کہاں ہے۔
میٹ پولیس کا کہنا ہے کہ جولائی 2024 سے جولائی 2025 تک 1.87 ملین کالز نے کال ہینڈلر کا قیمتی وقت لیا اور انہیں حقیقی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے سے روکا۔
فورس کی کمانڈر کیرولائن کا کہنا ہے کہ جب کسی کی جان خطرے میں ہو یا جرم سرزد ہورہا ہو تو چند سیکنڈز بھی قیمتی ہوتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ایمرجنسی پر بہت زیادہ ایسی کالز موصول ہوتی ہیں جو ہنگامی صورت حال کے بارے میں نہیں ہوتیں اور نہ وہ معاملہ پولیس کے نمٹنے کا ہوتا ہے۔
پولیس کے مطابق بعض غیر ہنگامی کالز میں گزشتہ جرائم کے بارے میں اپ ڈیٹس مانگی جاتی ہیں یا چوری ہونے والی اشیا کی کئی روز کے بعد رپورٹ کیلئے رابطہ کیا جاتا ہے، بعض افراد باہمی اختلافات مثلا کرائے دار اور مالک مکان کے تنازع پر بھی ایمرجنسی نمبر پر کال کردیتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا: چار رکنی ٹیم نے ڈسک گالف کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا
14 September 2026
امریکا: سروے کے دوران 25 لاکھ سال قدیم دانت دریافت
14 September 2026
66 ملین برس قدیم ٹی ریکس کے قدموں کے نشانات دریافت
13 September 2026
ساڑھے 4 ہزار سال قدیم عظیم اہرام مصر میں ریاضیاتی کوڈ پوشیدہ
13 September 2026
91 سالہ شخص نے 2193 میل کا سفر مکمل کرکے دوبارہ ریکارڈ بنالیا
12 September 2026
چین: ویڈیوز کیلئے بے تحاشا کھانا کھانے والی 24 سالہ انفلوئنسر اچانک چل بسی
12 September 2026
دنیا کی سب سے ’’ دُبلی پتلی کار‘‘، ریکارڈ بُک میں نام درج
12 September 2026
91 سالہ شخص نے 2193 میل کا سفر مکمل کرکے دوبارہ ریکارڈ بنالیا
11 September 2026