امریکا: پوکیمون کا نایاب کارڈ ڈیڑھ کروڑ ڈالر سے زائد مالیت میں فروخت
Web Desk
18 February 2026
مشہور آن لائن سلیبریٹی اور Logan Paul کے پاس موجود پوکیمون کا ایک نایاب کارڈ ریکارڈ 1 کروڑ 64 لاکھ 92 ہزار ڈالر میں نیلام کر دیا گیا، جو اب تک فروخت ہونے والا سب سے مہنگا پوکیمون اور ٹریڈنگ کارڈ قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ خصوصی کارڈ، جس پر مقبول کردار پکاچو کی تصویر موجود ہے، 1998 میں منعقد ہونے والے ایک مقابلے کے انعام کے طور پر چھاپے گئے صرف 39 کارڈز میں سے ایک تھا۔ اس کارڈ کو Professional Sports Authenticator کی جانب سے 10 میں سے مکمل 10 گریڈ دیا گیا، جو اسے مزید نایاب اور قیمتی بناتا ہے۔
لوگن پال نے یہ کارڈ 2021 میں 52 لاکھ 75 ہزار ڈالر میں خریدا تھا، جس کے بعد یہ اس وقت دنیا کا سب سے مہنگا پوکیمون کارڈ بن گیا۔ 2022 میں جب انہوں نے WWE کے بڑے ایونٹ WrestleMania میں ڈیبیو کیا تو وہ یہ قیمتی کارڈ گلے میں پہنے نظر آئے تھے۔
حال ہی میں انہوں نے یہ کارڈ معروف آن لائن نیلام گھر Goldin کے ذریعے فروخت کے لیے پیش کیا، جہاں اسے معروف سرمایہ کار Anthony Scaramucci (اے جے اسکارامُوچی) نے 1 کروڑ 64 لاکھ 92 ہزار ڈالر میں خرید لیا۔
نیلامی کے بعد یہ کارڈ نہ صرف سب سے مہنگا پوکیمون کارڈ بلکہ تاریخ کا مہنگا ترین ٹریڈنگ کارڈ بھی بن گیا، جس نے کلیکٹیبلز کی دنیا میں ایک نیا سنگ میل قائم کر دیا۔
متعلقہ عنوانات
جنوبی افریقا: شہد کی مکھیوں کے تحفظ کے لیے ‘بِی ہوٹل’ قائم
29 November 2026
ڈلیوری بوائے کی پلے سٹیشن 5 کا پارسل دیوار کے اوپر سے پھینکنے کی ویڈیو وائرل
28 November 2026
بھارت میں انوکھی شادی، 4 لاکھ مہمانوں کی شرکت
27 November 2026
بلاسپور کے اولڈ ایج ہوم میں 75 سالہ کنہیا لال اور 63 سالہ سبینہ نے شادی کر کے نئی زندگی کا آغاز کر دیا
27 November 2026
امریکی دوستوں نے 20 ہزار فٹ سے زائد بلندی پر شطرنج کھیل کر ریکارڈ بنا ڈالا
27 November 2026
امریکی شہری کا پیزا اٹھا کر بھاگنے کا انوکھا کارنامہ
24 November 2026
شادی پر انوکھی سلامی؛ دلہے کو 100 فٹ لمبے ہار کا تحفہ
24 November 2026
سافٹ ویئر انجینئر نوکری سے نکالے جانے پر حیران کُن طور پر جھوم اٹھا
23 November 2026