’’جیل میں ہی بارات اور رخصتی‘‘ قتل کے مجرم قیدیوں کی دلچسپ شادی
Web Desk
24 July 2026
حبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی” — یہ مقولہ بھارتی ریاست راجستھان کی ایک جیل میں اس وقت بالکل سچ ثابت ہوا جب قتل کے الگ الگ مقدمات میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے ایک مرد اور خاتون قیدی کو ایک دوسرے سے محبت ہو گئی اور انہوں نے جیل کے اندر ہی پسند کی شادی کر لی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جودھپور کی جیل میں قید مولا رام اور سیما کے درمیان قید کے دوران ہی ایک دوسرے کے لیے گہرے جذبات پیدا ہوئے، جس کے بعد دونوں نے زندگی بھر ساتھ نبھانے کا فیصلہ کیا۔ تاہم جیل کے اندر شادی کی رسومات ادا کرنے کے لیے انہیں پہلے راجستھان ہائی کورٹ سے باقاعدہ اجازت حاصل کرنا پڑی۔ عدالت سے منظوری ملنے کے بعد جیل انتظامیہ، پولیس اور دلہا دلہن کے اہلخانہ کی موجودگی میں شادی کی تقریب منعقد ہوئی۔
جیل کے کھلے میدان میں باقاعدہ منڈپ سجایا گیا جہاں تمام مذہبی اور روایتی رسومات کے ساتھ مولا رام اور سیما کا نکاح/شادی انجام پائی۔ واضح رہے کہ دولہا مولا رام زمین کے تنازع پر اپنے پڑوسی کے قتل کے جرم میں سزا کاٹ رہا ہے، جبکہ دلہن سیما اپنے شوہر کے قتل کے کیس میں جودھپور کی اس جیل میں قید کی سزا کاٹ رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
سویڈن کوڑے سے بجلی پیدا کرنے کیلئے دیگر ممالک سے کچرا خریدنے لگا
30 September 2026
کیلیفورنیا: دو دوستوں نے لیگو ورلڈ میپ بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا
30 September 2026
102 سالہ سابق فوجی سے وعدہ نبھانے کے لیے شہزادہ ہیری نے طیارے سے چھلانگ لگادی
29 September 2026
ویران جزیرے پر 34 سال بعد بچے کی پیدائش
28 September 2026
دو چینی پانڈا 10 سالہ قیام کے لیے امریکا روانہ، چین کی ’پانڈا ڈپلومیسی‘ کیا ہے؟
28 September 2026
برطانیہ: فائر فائٹر نے سابقہ محبوبہ سے رقم واپس لینے کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے مدد لے لی
27 September 2026
امریکی خاتون کیلسو دنیا کی سب سے پستہ قد فائر فائٹر بن گئیں، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
27 September 2026
78 سالہ سکاٹش خاتون کا فورٹ نائٹ سٹریمنگ میں عالمی ریکارڈ
26 September 2026