لاہورمیں بسنت کے رنگ بکھرگئے، ہرطرف جشن کا سماں، ’بوکاٹا‘ کی صدائیں
Web Desk
7 February 2026
لاہور میں بسنت کے رنگ پوری آب و تاب کے ساتھ بکھر گئے، دوسرے روز شام ہوتے ہی نیلے آسمان پر لہراتی پتنگیں، چھتوں پر خوشیوں بھری محفلیں، اور ہر طرف جشن کا سماں نظرآیا۔ زندہ دلانِ لاہور نے ایک بار پھر اپنی ثقافتی روایت کو زندہ کر دیا۔
پچیس سال بعد منعقد ہونے والی بسنت میں شہریوں کا بھرپور جوش و خروش نمایاں ہے، بچے، بوڑھے، نوجوان سبھی پتنگ بازی میں مصروف ہیں، گھروں کی چھتیں، پارکس اور کھلے مقامات خوشیوں سے بھر گئے۔
بسنت کے دوران لاہور ایک رنگین تصویر کا منظر پیش کر رہاہے، کہیں ڈھول کی تھاپ، کہیں قہقہے، تو کہیں دوستوں اور خاندانوں کے ساتھ یادگار لمحات محفوظ کیے جا رہے ہیں ۔
بسنت کی مناسبت سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئےہیں، پولیس، ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ بھرپور ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں ۔ تاکہ شہری محفوظ ماحول میں جشن منا سکیں۔
متعلقہ عنوانات
آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے والا بیگ تیار
20 September 2026
پائلٹ نے آسمان میں’مونا لیزا‘ بنا دی، 3 گھنٹے کی پرواز نے دنیا کو حیران کر دیا
19 September 2026
ایک صدی بعد چیتے کے نقش و نگار والی جنگلی بلی کی نئی نوع دریافت
19 September 2026
ننھی بچی کا دنیا کے تمام ڈزنی پارکس دیکھنے کا عالمی ریکارڈ قائم
19 September 2026
آوارہ کتوں کیخلاف ایکشن نہ لینےپر مظاہرین نے انتظامیہ کے دفتر میں کتے چھوڑ دیے
18 September 2026
جانی ڈیپ کا فرانس میں منفرد ٹھکانہ، مہنگا ترین گاؤں جو کبھی فروخت نہ ہوسکا
18 September 2026
کتابیں پڑھنے پر پیسے دینے والا ملک
17 September 2026
دنیا کا سب سے لمبا زندہ گھوڑا، برطانیہ کے ’ہیوگو‘ نے ریکارڈ قائم کر دیا
17 September 2026