کرایہ سمجھ کر دیا گیا سکّہ دو ہزار سال پرانی تہذیب کا نکلا
Web Desk
11 March 2026
برطانیہ کے شہر لیڈز میں 1950 کی دہائی میں بس کرایہ ادا کرنے کے لیے استعمال ہونے والا ایک عجیب و غریب سکّہ تحقیق کے بعد دو ہزار سال سے بھی زائد قدیم تہذیب سے تعلق رکھنے والا نکلا۔
یہ سکّہ پہلے ایک مقامی بس ڈرائیور کے پاس کرایے کے طور پر آیا، بعد ازاں جیمز ایڈورڈز کے پاس پہنچا، جو لیڈز سٹی ٹرانسپورٹ میں چیف کیشیئر تھے۔ ان کا کام دن بھر جمع ہونے والے کرایوں کی گنتی کرنا اور دن کے اختتام پر رپورٹ دینا تھا۔ چونکہ یہ سکّہ رائج نہیں تھا، اس لیے مسٹر ایڈورڈز نے اسے اپنے گھر لے جا کر اپنے کم عمر پوتے پیٹر کو تحفے میں دیا، جس نے اسے چھوٹے لکڑی کے صندوق میں ستر برس تک محفوظ رکھا۔
بعد ازاں لیڈز یونیورسٹی کے ماہرین آثار قدیمہ نے تحقیق کے بعد بتایا کہ یہ سکّہ فونیقی تہذیب سے تعلق رکھنے والا کارتھی جینینز ہے اور پہلی صدی قبل مسیح میں ہسپانوی شہر قادِز میں ڈھالا گیا تھا۔
77 سالہ پیٹر کے مطابق ان کے دادا اکثر ایسے غیر ملکی سکے جمع کرتے اور انہیں الگ رکھتے، اور جب بھی پیٹر ان کے گھر آتے تو انہیں چند سکے دے دیا کرتے تھے۔
متعلقہ عنوانات
66 ملین برس قدیم ٹی ریکس کے قدموں کے نشانات دریافت
13 September 2026
ساڑھے 4 ہزار سال قدیم عظیم اہرام مصر میں ریاضیاتی کوڈ پوشیدہ
13 September 2026
91 سالہ شخص نے 2193 میل کا سفر مکمل کرکے دوبارہ ریکارڈ بنالیا
12 September 2026
چین: ویڈیوز کیلئے بے تحاشا کھانا کھانے والی 24 سالہ انفلوئنسر اچانک چل بسی
12 September 2026
دنیا کی سب سے ’’ دُبلی پتلی کار‘‘، ریکارڈ بُک میں نام درج
12 September 2026
91 سالہ شخص نے 2193 میل کا سفر مکمل کرکے دوبارہ ریکارڈ بنالیا
11 September 2026
اکشے کمار کی میم سے ایرانی سفارتخانے کا ٹرمپ پر طنز
11 September 2026
20 برس سے ایک ہی نمبر استعمال کرنے والی خاتون بڑا انعام جیت گئی
11 September 2026