LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
دریائے سندھ میں پانی کی آمد میں اضافہ، سیلاب، کئی دیہات زیر آب، زمینی رابطہ منقطع امریکی سینٹرل کمانڈ نے آبنائے ہرمز کی بندش کا ایرانی دعویٰ مسترد کر دیا بیلاروس کے وفد کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، چیف آف نیول سٹاف سے ملاقات شہدا پر سیاست نا قابل قبول، سیاست کو دہشتگردی سے نہ جوڑا جائے: سرفراز بگٹی کشمیری عوام کے صبر اور برداشت کو سلام پیش کرتا ہوں، تحریک دنیا بھر میں پھیل رہی ہے: مولانا فضل الرحمان امریکا کا چین پر اے آئی ٹیکنالوجی چرانے کا الزام، “ماڈل ڈسٹلیشن” تنازع کیا ہے؟ ایران کا کویت میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: انتخابی مہم کا وقت ختم، دنگل کل سجے گا ارشد ندیم جیولن تھرو فائنل میں میڈل کی دوڑ سے باہر خاتون باکسر فاطمہ زہرہ نے کامن ویلتھ گیمز میں تاریخ رقم کر دی مؤقف پر قائم ہوں، کشمیری مہاجرین کی نشستیں ختم نہیں ہونے دیں گے: خواجہ آصف سعودیہ کا حماس کی تخفیفِ اسلحہ پر آمادگی کا خیرمقدم، ٹرمپ کے کردار کو سراہا حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان حماس کو غیر مسلح کرنے کا منصوبہ امن کی جانب اہم پیش رفت ہو سکتا ہے، کایا کالاس ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

کراچی میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز

Web Desk

30 December 2025

سینئر وزیر ٹرانسپورٹ و اطلاعات شرجیل انعام میمن نے ایدھی اورنج لائن اور گرین لائن بی آر ٹی کے انضمام کا افتتاح کر دیا۔ ایدھی اورنج لائن کے چار کلومیٹر ٹریک کو گرین لائن سے منسلک کر دیا گیا ہے جس سے اورنگی کے مکینوں کو نمائش اور ناگن چورنگی تک سفر میں نمایاں آسانی ہوگی۔

شرجیل میمن نے بتایا کہ مسافروں کی شکایات کے پیش نظر دونوں بی آر ٹی لائنز کو یکجا کیا گیا ہے، اب مسافروں کو الگ الگ کرایہ ادا نہیں کرنا ہوگا۔ گرین لائن بی آر ٹی کا انتظام سندھ حکومت کو ملنے کے بعد یومیہ رائیڈرشپ 75 ہزار تک پہنچ چکی ہے جبکہ ہدف ایک لاکھ مسافروں کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ خطے کی پہلی حکومت ہے جس نے خواتین کیلئے الگ بی آر ٹی سروس شروع کی۔ شرجیل میمن نے اعلان کیا کہ کل سے کراچی میں ڈبل ڈیکر بس سروس شروع ہو جائے گی، نئی ای وی بسیں بھی کراچی پہنچ چکی ہیں اور ملیر سے شاہراہ فیصل تک ڈبل ڈیکر بسیں چلیں گی۔

سینئر وزیر نے مزید بتایا کہ حیدرآباد میں پیپلز بس روٹس میں اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ خیرپور، شکارپور اور ٹنڈوالہ یار میں بھی پیپلز بس سروس شروع کی جائے گی۔ انہوں نے ریڈ لائن بی آر ٹی پر کام، سرکاری زمینوں کے تحفظ اور وزیراعظم سے 150 بسوں کے اعلان پر وعدہ پورا کرنے کی درخواست کا بھی ذکر کیا۔