LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعلیٰ مریم نواز کا حنا جاوید قتل کیس پر اہم بیان سامنے آگیا لاہور میں شہری کے نام پر 2354 گاڑیاں رجسٹرڈ ہونے کا حیران کن انکشاف افغان طالبان ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور ان سے وابستہ گروہوں کی معاونت ختم کریں: پاکستان وزیراعظم سے لاہور چیمبر آف کامرس کے فاؤنڈرز گروپ کے وفد کی ملاقات جج پر مبینہ رشوت کا الزام: لاہور بار کا وزیراعلیٰ مریم نواز کے خلاف ’پیکا ایکٹ‘ تحت مقدمہ درج کرانے کا اعلان پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت پائیداری میں اہم پیش رفت کر رہی ہے: برطانوی ہائی کمشنر اسحاق ڈار کی ایس سی او اجلاس کیلئے تمام ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت آصفہ بھٹو کی یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹر میں یومِ اقوامِ متحدہ کی تقریب میں شرکت فرانس میں مزدوروں کے اعلان کے بعد دوبارہ مظاہرے شروع، 135 گرفتار پی ٹی آئی میں اختلافات، بیرسٹر گوہر نے واضح ہدایات جاری کردیں پاک چین دوستی کے 75 برس مکمل، چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کل پاکستان پہنچیں گی وزیراعظم کا دسمبر کے پہلے ہفتے میں دورۂ روس متوقع: ذرائع آئی ٹی کے شعبے میں 40 ارب ڈالر کے مواقع موجود ہیں: حافظ نعیم الرحمان پاکستان میں کوئی کمی نہیں، سکول کرکٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا: محسن نقوی زلمے خلیل زاد کا پاکستان پر افغانوں کو طالبان کیخلاف استعمال کرنے کا الزام، فیکٹ چیک جاری

لاہورہائیکورٹ نے میشا شفیع کیخلاف 50 لاکھ ہرجانے کا فیصلہ مشروط طور پر معطل کر دیا

Web Desk

4 May 2026

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے میشا شفیع کی اپیل پر سماعت کی، جس میں ان کے وکیل ثاقب جیلانی پیش ہوئے۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ مکمل طور پر معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اسے مشروط معطلی سے بدل دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ میشا شفیع ہرجانے کی آدھی رقم (25 لاکھ روپے) ہائیکورٹ میں جمع کروائیں اور بقیہ رقم کے لیے شورٹی بانڈ جمع کرائیں۔ سماعت کے دوران عدالت نے ٹرائل کورٹ کے اس حکم کو برقرار رکھا جس میں میشا شفیع کو دوبارہ جنسی ہراسانی کے الزامات لگانے سے روکا گیا تھا، اور ریمارکس دیے کہ کسی کو دوبارہ ایسے الزامات لگانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ عدالت نے علی ظفر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔