LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے الیکشن کالعدم قرار دینے کا فیصلہ غیر قانونی قرار

Web Desk

11 June 2026

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات کالعدم قرار دینے کے بورڈ کے فیصلے کو یکسر غیر قانونی اور کالعدم قرار دے دیا ہے۔ عدالتِ عالیہ نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی جمہوری یا انتخابی عمل کو محض الزامات کی بنیاد پر ختم نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی منتخب عہدیداروں کو سنے بغیر ان کے بنیادی حقوق متاثر کیے جا سکتے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے معزز جج جسٹس جاوید اقبال وینس نے درخواست گزار شکیل احمد شیخ کی آئینی درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد 32 صفحات پر مشتمل تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے پی سی بی ایڈجوڈیکیٹر کی جانب سے 27 مئی 2025 کو دیا گیا فیصلہ منسوخ کرتے ہوئے شکیل احمد شیخ کو فوری طور پر بطور صدر اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن بحال کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

 عدالت نے ریمارکس دیے کہ پی سی بی ایڈجوڈیکیٹر نے اس انتخابی تنازعے کا فیصلہ کرتے ہوئے بنیادی قانونی تقاضے پورے نہیں کیے۔ اہم قانونی اعتراضات پر غور کیے بغیر اور شواہد قلمبند کیے بغیر ہی فیصلہ سنا دیا گیا، جو کہ قدرتی انصاف کے اصولوں کے سراسر منافی ہے۔ فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ انتخابات کو کالعدم کرنے سے قبل متاثرہ فریقین کو شاملِ تفتیش کرنا اور ان کا مؤقف سننا لازمی تھا، جو اس کیس میں جان بوجھ کر نہیں کیا گیا۔ ہائیکورٹ نے یہ بھی واضح کر دیا کہ پی سی بی ایک ایسا ادارہ ہے جو قانونی و آئینی دائرہ اختیار رکھتا ہے، لہٰذا اس کے دائرہ کار میں کیے گئے تمام فیصلے عدالتی نظرثانی (Judicial Review) کے دائرے میں آتے ہیں۔کیس کے ریکارڈ کے مطابق، شکیل احمد شیخ سال 2023 میں بلا مقابلہ اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوئے تھے، تاہم پی سی بی نے مبینہ الزامات کی آڑ میں غیر قانونی طور پر منتخب عہدیداروں کو اپنے آئینی اختیارات استعمال کرنے سے روک دیا تھا۔ اس ہائی پروفائل کیس میں درخواست گزار کی جانب سے نامور قانون دان تفضل رضوی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

لاہور ہائیکورٹ نے پی سی بی کو سخت ہدایت جاری کی ہے کہ وہ آئندہ کسی بھی سطح کے انتخابات سے قبل مکمل شفاف انتخابی عمل کو یقینی بنائے، جبکہ ووٹر لسٹوں کی تیاری، کلب اسٹیٹس اور ووٹرز کی اہلیت کی جانچ پڑتال صرف اور صرف متعلقہ قواعد و ضوابط کے مطابق کی جائے۔ عدالت نے مزید حکم دیا کہ پی سی بی ایڈجوڈیکیٹر آئندہ کسی بھی تنازعے کی صورت میں تمام فریقین کا مؤقف اور شواہد تفصیلی طور پر سن کر ہی فیصلہ کرنے کے پابند ہوں گے۔