لاہور بھاٹی: خاتون کے شوہر پر پولیس تشدد، انکوائری رپورٹ میں ایس پی اور ایس ایچ او کو قصوروار قرار
Web Desk
31 January 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر انٹرنل کاؤنٹیبلٹی برانچ نے لاہور کے بھاٹی علاقے میں خاتون کے شوہر غلام مرتضیٰ پر پولیس تشدد کے معاملے کی انکوائری مکمل کر لی۔
انکوائری میں درج ہے کہ ایس پی سٹی بلال اور ایس ایچ او بھاٹی زین نے غلام مرتضیٰ کو موقع سے تھانہ بھاٹی منتقل کیا اور پانچ گھنٹے تک غیر قانونی حراست میں رکھا۔ دورانِ حراست غلام مرتضیٰ پر ایس ایچ او کے کمرے میں تشدد کیا گیا، جس کی تصدیق کیمرے کی ویڈیو سے بھی ہوئی۔
رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا کہ دونوں پولیس آفیسرز نے تشدد کے دوران غلام مرتضیٰ کے ساتھ آنے والے دیگر رشتہ داروں سے پوچھ گچھ نہیں کی اور بیوی و بیٹی کو قتل کرنے کا الزام قبول کرنے پر دباؤ ڈالا۔
انکوائری ٹیم نے غلام مرتضیٰ کا شور کوٹ میں بیان بھی ریکارڈ کیا۔ رپورٹ میں دونوں پولیس آفیسرز کے غیر پیشہ وارانہ رویے اور واقعے کے مس ہینڈل ہونے کی نشاندہی کی گئی اور محکمانہ کارروائی کی سفارش کی گئی۔
ذرائع کے مطابق انکوائری رپورٹ آئی جی پنجاب کو پیش کر دی گئی ہے، جو اسے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھیجیں گے۔ واقعے کی خبر میڈیا پر نشر ہونے کے بعد ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026
سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان
20 November 2026
بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان
20 November 2026
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026