تماشائیوں کا انوکھا احتجاج، کاغذ کے جہاز پھینک کر میچ ختم کروا دیا
Web Desk
11 October 2026
اسپینش فٹبال لیگ لالیگا (La Liga) میں رایو ویلیکانو اور ایتھلیٹک بلباؤ کے درمیان کھیلا جانے والا اہم میچ تماشائیوں کے انوکھے اور شدید احتجاج کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ ہفتے کے روز رایو ویلیکانو کے ہوم گراؤنڈ پر انٹرنیشنل بریک کے بعد کھیلے گئے اس مقابلے کے 13ویں منٹ میں، جب دونوں ٹیمیں بغیر کسی گول کے برابر تھیں، شائقین نے کلب کے مالک کے انتظامی فیصلوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے میدان میں یکبارگی ہزاروں کاغذی جہاز (Paper Planes) اور دیگر اشیا پھینکنا شروع کر دیں۔
میچ ریفری نے گراؤنڈ میں کاغذی جہازوں کا ڈھیر لگنے پر کھیل فوراً روک دیا اور صفائی کے لیے 10 منٹ کا وقفہ لیا گیا، جس دوران اسٹیڈیم انتظامیہ نے شائقین کو خبردار بھی کیا کہ خلل جاری رہنے پر میچ منسوخ کیا جا سکتا ہے۔ کھیل دوبارہ شروع ہونے کے کچھ ہی دیر بعد، 25ویں منٹ میں شائقین کی جانب سے ایک بار پھر کاغذی جہازوں کی برسات کر دی گئی، جس پر ریفری نے میچ حتمی طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ واقعہ کے بعد شائقین تیزی سے اسٹیڈیم خالی کر گئے، جبکہ رایو ویلیکانو انتظامیہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر باقاعدہ پیغام جاری کرتے ہوئے میچ کی منسوخی کی تصدیق کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026
90 سالہ جاپانی باڈی بلڈر کی فٹنس نے دنیا کو حیران کردیا
4 November 2026
مرغیاں کھا کھا کر باز موٹی، ماہرین نے ڈائٹ شروع کروا دی
4 November 2026