LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یمنی فورسز کا حوثی فوجی کیمپ پر فضائی حملہ، 7 افراد ہلاک پاکستان کا افغان طالبان کو ڈی مارش، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج ماسکو میں عالمی مذہبی اجتماع، حسین محی الدین قادری پاکستان کی نمائندگی کریں گے امریکا سفارت کاری کرے یا مقابلہ، ایران دونوں کیلئے تیار ہے: عباس عراقچی امریکا کو جواب دینا ہوگا، مذاکرات چاہتا ہے یا خلل ڈالنا؟ ایرانی صدر حکمرانوں کے ناجائز معاہدوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا: حافظ نعیم الرحمان پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کل سے شروع ہوں گے، معاشی کارکردگی اور اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی امریکی فضائی اڈے کے قریب ہنگامی صورتحال، متعدد افراد گرفتار نورستان جھڑپ، پاکستان نے افغان طالبان کے الزامات مسترد کر دیے: وزراتِ اطلاعات بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا لائیو ویپن فائرنگ کا شاندار مظاہرہ امریکی ایف بی آئی کی مطلوبہ فہرست میں شامل مفرور پاکستانی نژاد ڈاکٹر زاہد الاسلام سے متعلق نیا بیان جاری اقوام متحدہ میں شہباز شریف کا خطاب فلسطینی مشن نے سوشل میڈیا پر نمایاں کر دیا وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی علی امین گنڈاپور کے گھر آمد جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات میں 27 افراد ہلاک، متعدد زخمی

کریتی سنن مبینہ بوائے فرینڈ کیساتھ کرکٹ میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گئیں، تصاویر وائرل

Web Desk

15 July 2026

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کریتی سنن ایک بار پھر اپنے مبینہ بوائے فرینڈ کبیر باہیا کے ساتھ دیکھی گئی ہیں، جس کے بعد دونوں کے درمیان قریبی تعلقات کی افواہیں سوشل میڈیا پر ایک بار پھر گرم ہو گئی ہیں۔ کریتی سنن برمنگھم کے تاریخی ایجبسٹن اسٹیڈیم میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ کے دوران کبیر باہیا کے ہمراہ میچ کا لطف اٹھاتی ہوئی نظر آئیں۔ میچ کے دوران کبیر باہیا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کریتی سنن اور اپنے ایک دوست کے ساتھ تصاویر شیئر کیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئیں۔ اسٹیڈیم میں کریتی سنن سبز رنگ کے دلکش ٹاپ اور سفید ٹراؤزر میں خوبصورت نظر آئیں جبکہ کبیر نے بھورے رنگ کی کلاسک جیکٹ زیب تن کر رکھی تھی۔ ان تصاویر کے منظرِ عام پر آتے ہی دونوں کے مداحوں کی جانب سے ان کے مبینہ رشتے کے حوالے سے دلچسپ تبصرے اور چہ مگوئیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔