LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت نے عوام پر معاشی دہشت گردی مسلط کر رکھی ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، 18 افسران تبدیل سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں، گرفتار نہیں کیا گیا: عطا تارڑ ریاض ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر میزائل حملہ، آگ بھڑک اٹھی کے پی کو مزید تجربہ گاہ بنانا بند کیا جائے، گورنر راج کا نفاذ جمہوری عمل پر ضرب ہے: اسد قیصر خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان آرٹیکل 232 کے تحت صدر کی طرف سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا گزیٹ نوٹیفکیشن جاری آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں ایریا ڈیویلپمنٹ سیکرٹریٹ قائم کرنے کا حکم خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، جمہوریت دشمنی کا سفر جاری ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ جاری: حساس عمارتوں پر رینجرز تعینات، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا حکم

ویمنز ایشیا کپ فائنل: بھارتی فاسٹ بولر کرانتی گوڈ پر جرمانہ عائد

Web Desk

15 September 2026

ویمنز ایشیا کپ کے فائنل کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ضابطہ اخلاق (کوڈ آف کنڈکٹ) کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی فاسٹ بولر کرانتی گوڈ پر مالی جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے فائنل میچ میں ضابطہ اخلاق لیول 1 کی خلاف ورزی پر بھارتی بالر پر ان کی میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرانتی گوڈ نے میچ کے دوران سری لنکن بیٹر کو آؤٹ کرنے کے بعد نامناسب انداز میں پویلین کی طرف اشارہ کیا تھا، جسے میچ آفیشلز کی جانب سے کھلاڑیوں کے لیے مقررہ اخلاقی حدود کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔ بھارتی فاسٹ بولر نے میچ ریفری کے سامنے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے عائد کردہ سزا اور جرمانہ قبول کر لیا ہے، جس کے بعد اس معاملے پر مزید سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔