LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیتن یاہو کی ٹرمپ کو ایران کیخلاف ناکہ بندی اور معاشی دباؤ پر مبارکباد نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ ایران زخمی جانور کی طرح آخری وقت میں ہے، امریکی وزیر خزانہ کا دعویٰ بلوچستان میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اقدامات جاری رہیں گے: کور کمانڈر کوئٹہ آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، ایران کیخلاف جنگ مکمل کرینگے: پیٹ ہیگسیتھ وزیراعظم بجلی کی لوڈشیڈنگ پر برہم، 2 گھنٹے سے زائد نہ کرنے کا حکم ایرانی نائب صدر کا یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں پر اظہارِ مسرت سندھ اسمبلی نے رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی ایران کی آئی اے ای اے پر کڑی تنقید، جنگ کا جواز فراہم کرنے کا الزام مولانا سے ملاقات میں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن پر اتفاق ہوا: بیرسٹر گوہر موخا ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے 2 فضائی حملے، حوثی باب المندب کے قریب پہنچ گئے پوزیشن کا اہم اجلاس: 27 ستمبر احتجاج کی تیاریوں کی ہدایت، ملک گیر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ محسن نقوی سے رابطہ رہتا ہے، تفصیلات نہیں بتائیں گے، بیرسٹر گوہر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، حکومت اور حزب اختلاف میں مشاورت کا آغاز 27 پی ٹی آئی کی پولیس چھاپوں اور گرفتاریوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں درخواست دائر

کچرے کو ایندھن میں تبدیل کرنے کے منصوبے کی منظوری دیدی گئی

Web Desk

19 March 2026

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت صوبائی دارالحکومت میں کچرے کو ایندھن (Fuel) میں تبدیل کرنے کے منصوبے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کمیٹی کے دسویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے نجی کمپنی کی تجویز کو شفافیت اور مسابقت کے لیے مارکیٹ میں پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ مزمل اسلم اور چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ سمیت دیگر حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اس منصوبے کے تحت پشاور کی شمشتو لینڈ فل سائٹ پر ‘میٹریل ریکوری’ اور پروسیسنگ فیسلٹیز قائم کی جائیں گی، جس سے نہ صرف گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی آئے گی بلکہ ماحول دوست ویسٹ مینجمنٹ بھی ممکن ہو سکے گی۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ پشاور میں جدید اور پائیدار ویسٹ مینجمنٹ نظام کی بنیاد بنے گا، جو ماحول کے ساتھ ساتھ معیشت کے لیے بھی سود مند ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ پشاور میں کامیابی کے بعد اس ماڈل کو صوبے کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز تک وسعت دی جائے گی تاکہ پورے صوبے میں صفائی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔