خوشدل شاہ کا پاکستان کرکٹ چھوڑنے پر بیان سامنے آگیا
Web Desk
8 August 2026
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ نے پاکستان کرکٹ چھوڑ کر امریکا منتقل ہونے کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے تفصیلی وضاحت پیش کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں تیزی سے گردش کر رہی تھیں کہ خوشدل شاہ نے پاکستان کرکٹ چھوڑ کر امریکا کی جانب سے کھیلنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تاہم، آل راؤنڈر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے پیغام میں ان تمام خبروں کو مکمل طور پر جھوٹا اور من گھڑت قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔
خوشدل شاہ نے اپنے بیان میں کہا، “میرے پاکستان کرکٹ چھوڑنے سے متعلق انتہائی بے بنیاد خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ پاکستان میرا گھر ہے اور اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ہمیشہ سے میری اولین ترجیح اور سب سے بڑا اعزاز رہا ہے۔”
انہوں نے مداحوں اور میڈیا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی ان بے بنیاد افواہوں پر بالکل بھی یقین نہ کریں۔ پاکستان کرکٹ کے ساتھ ان کی وابستگی اور محبت میں نہ پہلے کبھی کمی آئی تھی اور نہ آئندہ کبھی آئے گی۔
متعلقہ عنوانات
پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پٹرول مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا
15 October 2026
پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی سہ ملکی ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
14 October 2026
فرنچائزز کا مقامی کرکٹرز پر اعتماد، آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں محمد وسیم بدستور مہنگے ترین کھلاڑی
14 October 2026
پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل
12 October 2026
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
12 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026