LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج ملائیشین وزیر داخلہ کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ڈیجیٹل نظام کو سراہا امریکی پابندیاں اور معاشی دباؤ مشرقِ وسطیٰ کے مسئلے کا حل نہیں: چین عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، سیاست کا معیار گٹر میں ڈال دیا گیا ہے، خواجہ آصف عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن میٹریل کی خریداری کے اقدامات شروع وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا وزیراعظم کا گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ، اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کی ضمانت حکومت اپوزیشن ہاتھ ملائیں ایکدوسرے کے ساتھ ہاتھ نہ کریں: لیاقت بلوچ جو کچھ ہوا اس کی توقع نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال سے واپس منتقل کرنا بدقسمتی ہے: چیئرمین پی ٹی آئی ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ ملک بھر میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، خرم پر جرمانہ، عباس کو وارننگ

Web Desk

30 July 2026

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستانی فاسٹ بولر خرم شہزاد پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے جبکہ محمد عباس کو باضابطہ تنبیہ (وارننگ) جاری کی گئی ہے۔ آئی سی سی کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کے کھاتے میں ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کر دیا گیا ہے۔ میچ کے دوران خرم شہزاد نے شے ہوپ کو آؤٹ کرنے کے بعد جارحانہ انداز اپنایا تھا جبکہ محمد عباس نے جومیل وریکین کو آؤٹ کرنے پر غیر مناسب انداز میں جشن منایا تھا۔ واضح رہے کہ اس ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دی تھی جہاں قومی ٹیم 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں محض 120 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔