پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم شہدائے کشمیر منا رہے ہیں
Web Desk
13 July 2026
پاکستان، آزاد جموں و کشمیر اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج 13 جولائی کو ’یومِ شہدائے کشمیر‘ کے طور پر منا رہے ہیں۔ یہ دن 13 جولائی 1931 کو ڈوگرا فورسز کے ہاتھوں سرینگر سینٹرل جیل کے باہر شہید ہونے والے 22 سرفروش کشمیریوں کی لازوال قربانی کی یاد میں ہر سال عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ 13 جولائی 1931 تحریکِ آزادیٔ کشمیر کا وہ تاریخی سنگ میل ہے جب حریت پسند عبدالقدیر کے خلاف مقدمے کی سماعت کے دوران جیل کے باہر ہزاروں کشمیری جمع تھے۔ ظہر کی نماز کا وقت ہونے پر جب ایک کشمیری نوجوان نے اذان دینا شروع کی تو ظالم ڈوگرا فوج نے گولی مار کر اسے شہید کر دیا۔ اس کے بعد دوسرا، تیسرا اور چوتھا نوجوان آگے بڑھا اور یکے بعد دیگرے 22 جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے، مگر اذانِ محمدی کو مکمل کیا۔ تاریخ گواہ ہے کہ یہی قربانی کشمیر کی تحریکِ آزادی کی مضبوط بنیاد بنی، اور کشمیری عوام سات دہائیوں سے زائد عرصے سے بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف مسلسل برسرِپیکار ہیں۔
حریت رہنما منظور احمد شاہ نے مقبوضہ وادی کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے آج بھی مقبوضہ جموں و کشمیر کو ظلم و جبر کی آماجگاہ بنا رکھا ہے۔ انہوں نے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین دہائیوں میں قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں 96 ہزار سے زائد کشمیری جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں، جبکہ دو لاکھ سے زائد بچے یتیم اور ہزاروں بے گناہ کشمیری بھارت کی بدنام زمانہ جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں۔ حریت رہنماؤں نے عزم ظاہر کیا کہ بھارتی مظالم کے باوجود مظلوم کشمیریوں کی حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد آزادی کے حصول تک جاری رہے گی۔
متعلقہ عنوانات
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینی خاندانوں کے گھروں کا محاصرہ
13 August 2026
بادامی باغ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید
13 August 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
13 August 2026
پنجاب حکومت کا انتظامی اخراجات کم کرنے کیلئے 101 آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ
13 August 2026
اسحاق ڈار سے صدر ن لیگ آزاد کشمیر کی ملاقات، حکومت سازی سے متعلق امور پر گفتگو
13 August 2026
ناروے کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
13 August 2026
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
13 August 2026
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 8 اہلکاروں کو اغوا کرلیا: آزاد کشمیر پولیس
13 August 2026