شاہراہ قراقرم ایک بار پھر بند ہوگئی
Web Desk
5 July 2026
پٹن ڈاک کے مقام پر شدید لینڈ سلائیڈنگ (تودے گرنے) کے باعث شاہراہ قراقرم ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان اور چین کے مابین زمینی رابطہ عارضی طور پر منقطع ہو گیا ہے۔ شاہراہ کی بندش کی وجہ سے پاک چین بارڈر اور گلگت بلتستان کے دیگر علاقوں میں تفریح کے لیے آئے ہوئے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد وہاں پھنس کر رہ گئی ہے۔
مقامی پولیس حکام کے مطابق، ملک کے مختلف حصوں سے گلگت بلتستان آنے اور یہاں سے واپس جانے والی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ چکی ہیں اور متعدد مسافر سڑک پر محصور ہیں۔ پھنسے ہوئے مسافروں میں بچے، بوڑھے، خواتین اور طالب علم شامل ہیں جنہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے سڑک کی بحالی کے کام کے انتظار کے دوران، مسافروں نے اپنی مدد آپ کے تحت کوششیں کرتے ہوئے چھوٹی گاڑیوں کے گزرنے کے لیے عارضی راستہ بنانے کی کوشش کی ہے۔
شاہراہ قراقرم کی بندش کے باعث سڑک کے دونوں اطراف جہاں سیاحتی اور مسافر گاڑیوں کا شدید ٹریفک جام ہے، وہی تجارتی سامان سے لدی متعدد مال بردار گاڑیوں کی بھی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شاہراہ کو کلیئر کرنے اور ٹریفک کی بحالی کے لیے جلد ہی اقدامات شروع کیے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
عمران خان کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا
5 July 2026
کوئی بھی ادارہ قانون کے عطا کردہ اختیارات سے تجاوز نہیں کرسکتا، وفاقی ٹیکس محتسب
5 July 2026
شہر قائد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی
5 July 2026
رہنما اے این پی کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
5 July 2026
’لاہور میں غیر ملکی خواتین سے متعلق کیس میں ملوث کسی بھی شخص کو معافی نہیں ملے گی‘
5 July 2026
اعزازی ڈپٹی کمشنر بننے والی تھیلیسیمیا کی مریضہ منیبہ مقصود انتقال کر گئیں
5 July 2026
عارف والا: اوباش ملزم کی 6 سالہ بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی
5 July 2026
ایم کیوایم کا وفاقی کابینہ کے اگلے اجلاس میں احتجاج کا فیصلہ
5 July 2026