یونین کونسل کے صدر کا قتل اور دو افراد زخمی، قاتل کو لانے والا بائیک رائیڈر گرفتار
Web Desk
3 July 2026
مومن آباد پولیس نے انٹیلی جنس معلومات اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے یونین کونسل (UC-05) کے صدر کے قتل اور دو افراد کو زخمی کرنے کی واردات میں ملوث اہم ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الہیٰ مستوئی کے مطابق، یکم جولائی کی رات اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 غوثیہ چوک پر واقع یو سی کے دفتر پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔ اس حملے کے نتیجے میں یو سی 5 کے صدر فیصل عباسی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے، جبکہ فہد عباسی اور فہد جمال عرف شانی شدید زخمی ہوئے تھے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مختلف زاویوں سے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران جائے وقوعہ سے حاصل کردہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور خفیہ اطلاعات کی مدد سے ایک اہم کامیابی حاصل ہوئی، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل رائیڈر ملزم عبدالحمید عرف کاکا ولد اسلام کو دھر لیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں گرفتار ملزم کو مرکزی شوٹر کو مسلح حالت میں موٹر سائیکل پر جائے وقوعہ تک لاتے اور واردات کے بعد فرار کراتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر کے اسے مزید قانونی کارروائی کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا ہے، جبکہ قتل کی اس واردات میں ملوث مرکزی شوٹر اور دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پی سی بی کا بڑا اقدام؛ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں دنیا کی جدید ترین ‘ٹرو مین 3’ بولنگ مشین نصب
6 July 2026
عمران خان کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا
5 July 2026
کوئی بھی ادارہ قانون کے عطا کردہ اختیارات سے تجاوز نہیں کرسکتا، وفاقی ٹیکس محتسب
5 July 2026
شہر قائد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی
5 July 2026
شاہراہ قراقرم ایک بار پھر بند ہوگئی
5 July 2026
رہنما اے این پی کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
5 July 2026
’لاہور میں غیر ملکی خواتین سے متعلق کیس میں ملوث کسی بھی شخص کو معافی نہیں ملے گی‘
5 July 2026
اعزازی ڈپٹی کمشنر بننے والی تھیلیسیمیا کی مریضہ منیبہ مقصود انتقال کر گئیں
5 July 2026