کراچی: شہری کو2 سال قبل چوری ہونے والی موٹرسائیکل نہ ملی، ای چالان مل گیا
Web Desk
4 January 2026
شہرِ قائد میں دو سال قبل چوری ہونے والی موٹر سائیکل کے مالک کو ای چالان موصول ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جس پر شہری نے حیرت اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔
متاثرہ شہری کے مطابق اس کی موٹر سائیکل 7 دسمبر 2023 کو لیاقت آباد کے علاقے سے چوری ہوئی تھی، جس کی باقاعدہ ایف آئی آر بھی متعلقہ تھانے میں درج کروائی گئی، تاہم طویل عرصہ گزرنے کے باوجود موٹر سائیکل برآمد نہ ہو سکی۔
شہری کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل تو تاحال نہیں ملی، البتہ 28 دسمبر 2025 کو اچانک ای چالان موصول ہوا، جو نیشنل اسٹیڈیم فلائی اوور کے قریب ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر کیا گیا تھا۔
متاثرہ شہری نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چوری شدہ موٹر سائیکل کی برآمدگی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور ای چالان کے معاملے کی بھی تحقیقات کی جائیں تاکہ ذمہ داروں کا تعین ہو سکے۔
متعلقہ عنوانات
سویڈن کوڑے سے بجلی پیدا کرنے کیلئے دیگر ممالک سے کچرا خریدنے لگا
30 September 2026
کیلیفورنیا: دو دوستوں نے لیگو ورلڈ میپ بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا
30 September 2026
102 سالہ سابق فوجی سے وعدہ نبھانے کے لیے شہزادہ ہیری نے طیارے سے چھلانگ لگادی
29 September 2026
ویران جزیرے پر 34 سال بعد بچے کی پیدائش
28 September 2026
دو چینی پانڈا 10 سالہ قیام کے لیے امریکا روانہ، چین کی ’پانڈا ڈپلومیسی‘ کیا ہے؟
28 September 2026
برطانیہ: فائر فائٹر نے سابقہ محبوبہ سے رقم واپس لینے کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے مدد لے لی
27 September 2026
امریکی خاتون کیلسو دنیا کی سب سے پستہ قد فائر فائٹر بن گئیں، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
27 September 2026
78 سالہ سکاٹش خاتون کا فورٹ نائٹ سٹریمنگ میں عالمی ریکارڈ
26 September 2026