LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ضمنی انتخاب: پنجاب کے دونوں حلقوں کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کامیاب اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ: پمز کے ڈاکٹروں نے ٹیسٹ کیے سینیٹر کامران مرتضیٰ کے گھر و دفاتر پر چھاپوں اور ہراسانی کی پاکستان بار کونسل کے 8 اراکین کی شدید مذمت سینیگال کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 21 افراد ہلاک کسی بھی دورے کے دوران مارکیٹیں اور کاروبار بند نہ کئے جائیں، مریم نواز کی حکام کو ہدایت امریکی انتخابات کے نتائج نے امریکا کو تاریخ میں کئی قدم پیچھے دھکیل دیا: ٹرمپ مصر میں مسافر ٹرین حادثہ، متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 64 افراد زخمی غزہ میں بارشوں سے 70 ہزار خیمے زیر آب، ساڑھے 3 لاکھ بے گھر افراد متاثر ایران کیخلاف کسی بھی طاقت کا اتحاد ناکامی سے دوچار ہوگا: ترجمان ایرانی فوج شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت صدر پوتن کی امریکہ میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا: کریملن پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار پاکستان میں انتظامی یونٹس بنانے کے حوالے سے غور کرنا چاہئے: خواجہ آصف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کو یوم فتح کی چھٹی سالگرہ پر مبارکباد

سنکی باپ کی 8 سالہ بیٹی کو قربان کرنے کی کوشش

Web Desk

7 April 2026

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں ایک لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک شخص نے توہم پرستی کے زیرِ اثر اپنی 8 سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر ‘قربان’ کرنے کی کوشش کی، تاہم مقامی افراد کی بروقت مداخلت نے بچی کی زندگی بچا لی۔ پولیس کے مطابق ملزم اپنی بیٹی کو ساڑھی پہنا کر نہر کے کنارے لے گیا تھا جہاں وہ مختلف رسومات ادا کر رہا تھا؛ بچی کی چیخ و پکار سن کر قریبی گاؤں کے لوگ موقع پر پہنچ گئے اور اسے باپ کے قبضے سے چھڑا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ابتدائی تفتیش میں بڈھانو تھانے کے انچارج نے بتایا کہ ملزم جائے وقوعہ پر پراسرار حرکات کر رہا تھا جس سے بچی شدید خوفزدہ ہو گئی۔

ملزم کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ کئی ماہ سے ذہنی توازن کھو چکا تھا اور اکثر خواتین جیسے لباس پہن کر توہمات میں دلچسپی لیتا تھا، جس کی وجہ سے سات سال قبل اس کی بیوی بھی اسے چھوڑ کر چلی گئی تھی۔ ملزم کے بھائی نے گھر سے 75 ہزار روپے کی موجودگی کا انکشاف بھی کیا جو ملزم نے ان اشیاء کی خریداری کے لیے رکھے تھے۔ اگرچہ ملزم نے بیٹی کو نقصان پہنچانے کے الزامات کی تردید کی ہے، تاہم پولیس نے بچی کو بحفاظت اس کی خالہ کے حوالے کر دیا ہے اور خاندان کو ملزم کا نفسیاتی علاج کروانے کی سخت ہدایت جاری کی ہے۔