امریکا: کھانے کے شوقین شخص نے انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا
Web Desk
30 March 2026
نیویارک: امریکی شہر لاس ویگس سے تعلق رکھنے والے کھانے کے شوقین جوشوا فِکسین (Joshua Phixin) نے ایک انوکھا عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے محض 24 گھنٹوں کے دوران نیویارک کے 28 مشلِن اسٹار (Michelin Star) ریستورانوں میں کھانا کھا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
جوشوا نے اس مہم جوئی کا آغاز 9 مئی 2025 کو بروکلین کے مشہور ریستوران ‘اوکسوموکو’ سے کیا اور اگلے ہی دن 10 مئی کو مین ہیٹن کے ‘گریمرسی ٹیورن’ میں اپنی اس طویل فہرست کو مکمل کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جوشوا اس سے قبل 2023 میں بھی 22 ریستورانوں میں کھا کر یہ ریکارڈ بنا چکے تھے، لیکن 2024 میں بھارت کے سُوجوائے کمار مترا اور رجنیش کمار ٹریپاتھی نے ہانگ کانگ میں 25 ریستورانوں کا دورہ کر کے یہ ٹائٹل جوشوا سے چھین لیا تھا۔
اپنا کھویا ہوا اعزاز دوبارہ حاصل کرنے کے لیے جوشوا نے ایک بار پھر کمر بستی اور نیویارک کی سڑکوں پر ایک ریستوران سے دوسرے ریستوران کا سفر طے کیا۔ مشلِن اسٹار ریستوران اپنی اعلیٰ معیار کی غذا اور سروس کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہیں، اور اتنے کم وقت میں اتنے مقامات پر کھانا کسی چیلنج سے کم نہ تھا۔ جوشوا کی اس کامیابی کو اب باقاعدہ طور پر گینیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل کر لیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
فرانس کے میوزیم سے معروف مصور رینوائر کی 2 پینٹنگز چوری
10 September 2026
بھارت: طالبہ نے سونا چُرا کر بوائے فرینڈ کو بائیک دلائی، تحفہ ملتے ہی لڑکا فرار
9 September 2026
سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل
9 September 2026
چین: نوجوان لوگوں کی ’کھجلی مٹا کر‘ ماہانہ 40 لاکھ روپے کمانے لگا
8 September 2026
چوری سے بچانے کیلئے مالک نے گاڑی چھت پر پارک کر دی
8 September 2026
دوست کا ایک ہزار ڈالر کا تحفہ قسمت بدل گیا، امریکی شہری کروڑ پتی بن گیا
7 September 2026
امریکا: گاڑی میں چھپ کر 122 کلو میٹر کا سفر، بلونگڑا انجن سے بحفاظت نکال لیا گیا
6 September 2026
وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر 5 ریٹرو آرکیڈ گیم متعارف
6 September 2026