بٹلر ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے، پولارڈ کا ریکارڈ توڑ دیا
Web Desk
6 August 2026
انگلینڈ کے سٹار وائٹ بال بیٹر جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں مانچسٹر سپر جائنٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے بٹلر نے ویلش فائر کے خلاف شاندار اننگز کے دوران یہ تاریخی سنگ میل عبور کیا۔ واضح رہے کہ دی ہنڈرڈ فارمیٹ کو ٹی ٹوئنٹی کے مساوی شمار کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے اس کے رنز ٹی ٹوئنٹی ریکارڈز کا حصہ بنتے ہیں۔
اس تاریخی کامیابی پر بات کرتے ہوئے جوز بٹلر نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانا ان کے لیے انتہائی فخر کا لمحہ ہے۔ اپنے حالیہ کیریئر میں فارم کے مسائل اور تنقید کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں حالات بدلتے دیر نہیں لگتی؛ کچھ ماہ پہلے وہ فارم سے محروم تھے اور آج بہترین بیٹنگ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خراب فارم میں صرف دو ہی راستے ہوتے ہیں، يا تو انسان ہمت ہار جائے یا پھر دوبارہ واپسی کا جنون دکھائے۔
ریکارڈز پر نظر ڈالی جائے تو کیرون پولارڈ نے 746 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 14 ہزار 803 رنز بنائے تھے، جبکہ جوز بٹلر نے یہ کارنامہ صرف 521 میچز میں انجام دے کر ان کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اس فہرست میں کرس گیل 14 ہزار 562 رنز کے ساتھ تیسرے اور انگلینڈ کے جیمز وینس 14 ہزار 449 رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز سابق آل راؤنڈر شعیب ملک کے پاس ہے، جنہوں نے 557 میچز میں 13 ہزار 571 رنز بنا رکھے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026