نوجوانوں سے ملکر ظالمانہ نظام بدلیں گے: حافظ نعیم الرحمان
Web Desk
11 January 2026
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے ساتھ مل کر ملک میں مسلط ظالمانہ نظام کو تبدیل کریں گے اور عوام کی خدمت کے لیے عملی منصوبے پیش کیے جائیں گے۔
کراچی میں ختم بخاری شریف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو دہشت گرد ہے جس نے غزہ میں ہزاروں بچوں کو شہید کیا، جبکہ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرپرستی اسے حاصل رہی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ پر وڈیروں اور جاگیرداروں نے قبضہ جما رکھا ہے، صوبے میں ہزاروں بچے تعلیم سے محروم ہیں۔ سندھ حکومت واضح کرے کہ صوبے کے وسائل کہاں جا رہے ہیں، عوام کے حصے کے اربوں روپے کرپشن کی نذر ہو رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سندھ کا حق سندھ کو اور پنجاب کا حق پنجاب کو ملنا چاہیے، اب بہت ہو چکا، جماعت اسلامی مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ عوام کی خدمت کے لیے میدان میں اترے گی۔
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو ساتھ لے کر فری آئی ٹی کورسز کا آغاز کیا جائے گا اور بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے گا تاکہ ایک منصفانہ اور خوشحال معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
دہشت گردوں سے بات چیت کی گنجائش نہیں، ہتھیار ڈال دیں ورنہ ختم کر دیئے جائیں گے: پاک فوج
31 July 2026
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہسپتال بنا کر علاج کرنا ہیلتھ کیئر نہیں، انسانوں کو بیماریوں سے بچانا حقیقی صحت ہے۔
31 July 2026
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 21 نشستوں پر الیکشن 02 اگست کو: 12 لاکھ ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے
31 July 2026
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
31 July 2026
مریم نواز نے 5 روز میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا
31 July 2026
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
31 July 2026
دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
31 July 2026
قائداعظم محمد علی جناح کی بہن فاطمہ جناح کی آج سالگرہ منائی جا رہی ہے
31 July 2026