جو روٹ نے ٹنڈولکر کا ایک ریکارڈ توڑ دیا، دوسرے کے قریب
Web Desk
13 September 2026
انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان اور اسٹار بلے باز جو روٹ نے بھارت کے لیجنڈری بیٹر سچن ٹنڈولکر کا ایک اور تاریخی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں 62 رنز کی شاندار باری کھیل کر جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے کا سنگِ میل عبور کیا۔ یہ روٹ کے ٹیسٹ کیریئر کی 69ویں نصف سنچری تھی، جس کے ساتھ ہی وہ سچن ٹنڈولکر کی 68 نصف سنچریوں کا ریکارڈ توڑ کر اس فہرست میں پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔
جو روٹ نے یہ کارنامہ صرف 309 اننگز میں انجام دیا، جبکہ سچن ٹنڈولکر نے 329 اننگز میں 68 نصف سنچریاں بنائی تھیں۔ اس فہرست میں ویسٹ انڈیز کے شیونارائن چندرپال (66) تیسرے، ایلن بارڈر و راہول ڈریوڈ (63، 63) چوتھے اور رکی پونٹنگ (62) پانچویں نمبر پر ہیں۔ اگرچہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 51 سنچریوں کا ریکارڈ اب بھی سچن ٹنڈولکر کے پاس محفوظ ہے، تاہم جو روٹ 41 سنچریوں کے ساتھ رکی پونٹنگ کے ہم پلہ ہو کر مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر براجمان ہیں اور ٹنڈولکر کے اس ریکارڈ سے محض 10 سنچریاں دور ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026