LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب کے مختلف تعلیمی بورڈز میں پوزیشن ہولڈرز کا اعلان، طالبات نمایاں رہیں فلسطین کی آزادی کے لیے عرب اور مسلم ممالک متحد ہوں: اسحاق ڈار وزیراعظم سے جائیکا کے صدر کی ملاقات، معاشی اصلاحات کے فروغ پر اتفاق وزیراعظم کی پرائیویٹائزیشن کمیشن کی تنظیمِ نو 01 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں بڑھانے پر اتفاق، مشترکہ اعلامیہ جاری مریم نواز سے جائیکا کے صدر کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق 5 اگست 2019 ہمیشہ ایک سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، حافظ نعیم اسرائیل اور لبنان کے درمیان امریکی ثالثی میں مذاکرات کا نیا دور شروع اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے کوئی طاقت کشمیری عوام کا حقِ خودارادیت ختم نہیں کر سکتی، مشعال ملک امریکا نے طویل فاصلے تک مار کرنیوالے میزائلوں کا پورا ذخیرہ استعمال کر لیا 5اگست2019، کشمیری شناخت، حقِ خودارادیت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا سیاہ باب آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ دبئی کے مشہور ہیومنائڈ روبوٹ ’بو سنیدہ‘ نے’موزہ‘ نامی روبوٹ سے شادی کر لی ایران اور امریکا 60 روزہ عبوری معاہدے کے قریب پہنچ گئے: امریکی نشریاتی ادارے کا دعویٰ

امریکا: مقابلے کے دوران باکسر کی وِگ اکھڑ گئی

Web Desk

16 February 2026

نیویارک: امریکی ہیوی ویٹ باکسر Jarrell Miller نے ہفتے کے روز نیویارک میں ہونے والے اپنے مقابلے میں سنسنی خیز انداز میں کامیابی حاصل کرلی، تاہم میچ کے دوران ایک دلچسپ واقعہ بھی پیش آیا۔

یہ مقابلہ مشہور مقام Madison Square Garden میں منعقد ہوا جہاں ان کا سامنا برطانوی نژاد حریف Kingsley Ibeh سے تھا۔

میچ کے دوران حریف کی جانب سے لگاتار گھونسوں کی بوچھاڑ کے باعث جیرل ملر کے سر پر موجود ہیئر پیس (وِگ) سامنے سے ڈھیلا ہوکر اکھڑنے لگا۔ راؤنڈ کے اختتام پر جب انہیں صورتحال کا اندازہ ہوا تو 37 سالہ باکسر مسکرا دیے اور وِگ اٹھا کر تماشائیوں کی جانب اچھال دی، جس پر حاضرینِ محفل نے خوب داد دی۔

دلچسپ واقعے کے باوجود جیرل ملر نے حوصلہ برقرار رکھا اور سخت مقابلے کے بعد اسپلٹ ڈیسیژن کے ذریعے فتح اپنے نام کرلی۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ملر نے بتایا کہ بلیچ والے شیمپو کے استعمال سے ان کے بال متاثر ہوگئے تھے، جس کے باعث انہیں عارضی طور پر ٹوپی نما وِگ کا استعمال کرنا پڑا تھا۔