LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری نیتن یاہو نے اماراتی صدر کی دعوت پر ابوظہبی کا دورہ کیا: اسرائیلی وزیراعظم دفتر حافظ نعیم سے منسوب لغو بات پھیلائی جا رہی ہے: لیاقت بلوچ قطر نے ہمارے مؤقف سے امریکا کو آگاہ کر دیا، اب جواب کا انتظار ہے: عراقچی پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے: مولانا طاہر اشرفی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل امریکا، اسرائیل کی ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی: ایرانی سپریم لیڈر ٹرمپ کی ایران کو پابندیوں میں ریلیف اور منجمد اثاثوں کی پیشکش کی تردید سلامتی کونسل: پاکستان کا 1967 کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کے فوری قیام کا مطالبہ کلابریا ضمنی انتخاب، میلونی کی حکمران اتحادی جماعت نے اہم نشست دوبارہ حاصل کرلی اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا المخا میں یمنی افواج کے ساتھ جھڑپوں میں 5 حوثی ہلاک، 13 زخمی برطانیہ میں دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار 5 افراد ضمانت پر رہا

جاپانی خاتون نے اپنے تخلیق کردہ اے آئی پارٹنر سے شادی کرلی

Web Desk

22 December 2025

جاپان میں مصنوعی ذہانت سے جڑے ایک منفرد واقعے نے توجہ حاصل کرلی جہاں 32 سالہ جاپانی خاتون نے اپنے تخلیق کردہ اے آئی کردار کے ساتھ شادی کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اے آئی پارٹنر کو خاتون نے خود چیٹ بوٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈیزائن کیا تھا۔ شادی کی تقریب روایتی انداز میں منعقد کی گئی جس میں میں یوزینا نے سفید لباس پہن کر اور AR (اگمینٹڈ رئیلٹی) گلاسز کے ساتھ شرکت کی تاہم دلہا صرف ڈیجیٹل اسکرین پر موجود تھا۔

شادی کی تقریب ان کے گھر میں حقیقی شادی کی طرح رسم ادا کی گئی، 32 سالہ یوزینا نوگ کا کہنا ہے کہ وہ اس اے آئی پارٹنر سے طویل عرصے سے بات چیت کر رہی تھیں، جو وقت کے ساتھ جذباتی تعلق میں بدل گئی۔

اگرچہ یہ شادی جاپان میں قانونی طور پر تسلیم شدہ نہیں مگر اس واقعے نے جدید ٹیکنالوجی، تنہائی اور انسانی جذبات کے باہمی تعلق پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

ماہرین کے مطابق ایسے واقعات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ مصنوعی ذہانت کس طرح انسانی زندگی اور تعلقات میں تیزی سے جگہ بنا رہی ہے۔