LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حراستی تشدد و ہلاکت کیس: ایف آئی اے نے 5 پولیس اہلکار گرفتار کر لیے صدر مملکت لندن کا دورہ مکمل کرکے پاکستان کے لیے روانہ آزاد کشمیر ہائی کورٹ کا 10 روز میں انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا حکم ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ، ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ایک فٹ رہ گئی پراسیکیوشن پنجاب اور ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کا مشترکہ اقدامات مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ شہباز شریف سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، امن ، ترقی اور فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال ایران کی آئل ٹینکرز پر امریکی حملے کی شدید مذمت سعودی عرب کی ایران کی جانب سے اردن پر حملوں کی شدید مذمت جاپانی شہر ناگویا میں طوفانی بارش، سڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں برطانوی وزیراعظم کا مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں پر پابندیوں کا دفاع ایم ایل ون منصوبے کے ڈیزائن کو اکتوبر میں حتمی شکل دینے کی کوشش کی جائیگی: اے ڈی بی پاکستان اور اے ڈی بی کا ایم ایل ون منصوبے کے ڈیزائن کی بروقت تکمیل پر اتفاق سینیٹ کمیٹی اجلاس میں ایمل ولی اور عابد شیر علی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ مظفرآباد میں عوامی ایکشن کمیٹی کی شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی کال بے اثر

جاپان: کروڑوں ڈالر کے آرڈرزدیکر ادائیگی نہ کرنے والی خاتون گرفتار

Web Desk

14 August 2026

جاپان میں پولیس نے ایک 32 سالہ خاتون کو نامور پبلشنگ ہاؤس ‘شوئیشا’ (Shueisha) کے آن لائن اسٹور سے ڈھائی کروڑ ڈالر (تقریباً 3.9 ارب ین) سے زائد مالیت کی اشیا کے جعلی آرڈرز دینے اور کمپنی کو مالی نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

جاپانی میڈیا کے مطابق اوساکا سے تعلق رکھنے والی ریسٹورنٹ ملازمہ مایو یوشیدا نے 2024ء اور 2025ء کے دوران 238 مختلف جعلی اکاؤنٹس استعمال کرتے ہوئے 2,000 سے زائد نان پیمنٹ آرڈرز کیے۔ خاتون نے جاپان کے کنوینینس اسٹورز کے ‘پری-پیمنٹ’ (Pre-payment) نظام کی خامیوں کا فائدہ اٹھایا، جس کے تحت ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں آرڈرز طویل عرصے بعد خودکار طور پر منسوخ ہوتے تھے۔

علاوہ ازیں، ملزمہ نے متعدد بار کیش آن ڈیلیوری (COD) کا آپشن منتخب کیا اور پارسل موصول ہونے پر سامان لینے سے صاف انکار کر دیا۔ اس مسلسل طریقہ واردات کے باعث پبلشنگ کمپنی کو سامان کی پیکنگ، بار بار ترسیل اور واپسی کے بھاری اخراجات برداشت کرنا پڑے۔ پولیس نے دھوکہ دہی اور کاروباری امور میں مداخلت کے الزام کے تحت خاتون کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔