جاپان: اداکار کے چہرے والی لیٹس نے سب کی توجہ حاصل کرلی
Web Desk
27 July 2026
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کی سپر مارکیٹوں میں خوراک کے ضیاع سے بچاؤ کے لیے ایک انوکھی اور تخلیقی مہم شروع کی گئی ہے، جس میں لیٹس (سلاد کے پتے) کی پیکنگ پر معروف جاپانی اداکار تاتسویا فوجیوارا کا چہرہ چھاپا گیا ہے۔ یہ منفرد اقدام فوڈ کمپنی اجینوموٹو نے زرعی تعاون تنظیم کے ساتھ مل کر شروع کیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق جاپان میں گرمیوں میں پیداوار بڑھنے پر 60 فیصد سے زائد لوگ لیٹس کے خراب ہونے پر اسے ضائع کر دیتے ہیں۔ اداکار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر مزاحیہ انداز میں بتایا کہ لیٹس کے اس بحران کو حل کرنے کے لیے انہوں نے اپنی تصویر استعمال کرنے کی اجازت دی تاکہ خریداروں کی توجہ اس مسئلے کی جانب مبذول کرائی جا سکے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس مہم کو جاپان بھر میں بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
سویڈن کوڑے سے بجلی پیدا کرنے کیلئے دیگر ممالک سے کچرا خریدنے لگا
30 September 2026
کیلیفورنیا: دو دوستوں نے لیگو ورلڈ میپ بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا
30 September 2026
102 سالہ سابق فوجی سے وعدہ نبھانے کے لیے شہزادہ ہیری نے طیارے سے چھلانگ لگادی
29 September 2026
ویران جزیرے پر 34 سال بعد بچے کی پیدائش
28 September 2026
دو چینی پانڈا 10 سالہ قیام کے لیے امریکا روانہ، چین کی ’پانڈا ڈپلومیسی‘ کیا ہے؟
28 September 2026
برطانیہ: فائر فائٹر نے سابقہ محبوبہ سے رقم واپس لینے کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے مدد لے لی
27 September 2026
امریکی خاتون کیلسو دنیا کی سب سے پستہ قد فائر فائٹر بن گئیں، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
27 September 2026
78 سالہ سکاٹش خاتون کا فورٹ نائٹ سٹریمنگ میں عالمی ریکارڈ
26 September 2026