اننت امبانی کی 13 کروڑ سے زائد مالیت کی گھڑی میں خاص کیا ہے؟
Web Desk
22 January 2026
نیویارک کی معروف کمپنی جیکب اینڈ کمپنی نے بھارتی صنعتکار اننت امبانی کے لیے ایک نایاب اور خصوصی لگژری گھڑی تیار کی ہے۔ اس گھڑی کی قیمت تقریباً ڈیڑھ ملین ڈالر (13 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) بتائی گئی ہے۔
گھڑی کو Opera Vantara Green Camo کا نام دیا گیا ہے، جس کے ڈائل پر اننت امبانی کا ننھا مجسمہ نصب ہے۔ ساتھ ہی شیر اور بنگال ٹائیگر کے ننھے مجسمے بھی موجود ہیں، جو اننت امبانی کے جانوروں کے تحفظ کے منصوبے ونتارا سے متاثر ہیں۔
یہ گھڑی 18 قیراط سفید سونے کے کیس میں تیار کی گئی ہے اور اس میں 397 قیمتی پتھر جڑے گئے ہیں، جن کا مجموعی وزن تقریباً 21.98 قیراط ہے۔ سبز کیموفلاج ڈیزائن اور باریک کاریگری نے اسے ایک منفرد شاہکار بنا دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر گھڑی کی شاہانہ شان اور ماحولیات کے پیغام پر حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے، اور لگژری اشیا کے شوقین افراد کے لیے یہ موضوع گفتگو بن چکا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سویڈن کوڑے سے بجلی پیدا کرنے کیلئے دیگر ممالک سے کچرا خریدنے لگا
30 September 2026
کیلیفورنیا: دو دوستوں نے لیگو ورلڈ میپ بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا
30 September 2026
102 سالہ سابق فوجی سے وعدہ نبھانے کے لیے شہزادہ ہیری نے طیارے سے چھلانگ لگادی
29 September 2026
ویران جزیرے پر 34 سال بعد بچے کی پیدائش
28 September 2026
دو چینی پانڈا 10 سالہ قیام کے لیے امریکا روانہ، چین کی ’پانڈا ڈپلومیسی‘ کیا ہے؟
28 September 2026
برطانیہ: فائر فائٹر نے سابقہ محبوبہ سے رقم واپس لینے کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے مدد لے لی
27 September 2026
امریکی خاتون کیلسو دنیا کی سب سے پستہ قد فائر فائٹر بن گئیں، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
27 September 2026
78 سالہ سکاٹش خاتون کا فورٹ نائٹ سٹریمنگ میں عالمی ریکارڈ
26 September 2026