اٹلی میں چور کروڑ ڈالر مالیت کے فن پارے تین منٹ میں چوری کر کے رفوچکر
Web Desk
31 March 2026
اطالوی حکام نے شمالی اٹلی کے شہر پارما میں واقع نجی آرٹ میوزیم ‘میگنانی روکا فاؤنڈیشن’ میں چوری کی ایک بڑی اور سنسنی خیز واردات کا انکشاف کیا ہے۔ اطالوی پولیس فورس ‘کارابینیری’ کے مطابق، چوروں کے ایک منظم گروہ نے رات کی تاریکی میں میوزیم کے صدر دروازے سے اندر داخل ہو کر محض تین منٹ کے اندر عالمی شہرت یافتہ مصوروں کے تین قیمتی فن پارے چرا لیے۔
چوری شدہ شاہکاروں میں پیئر آگست رینوار کی 1917 کی تخلیق ‘لے پواسن’ (Les Poissons)، پال سیزان کی ‘سٹل لائف وِد چیریز’ اور ہنری میتیس کی ‘چھت پر خاتونِ حرم’ شامل ہیں۔ ان فن پاروں کی مجموعی مالیت کا تخمینہ ایک کروڑ ڈالر (تقریباً 10 ملین ڈالر) لگایا گیا ہے۔ میوزیم کے سکیورٹی الارم بجنے پر چور چوتھا فن پارہ وہیں چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ماہرینِ فن کا کہنا ہے کہ رینوار کی ‘لے پواسن’ ان کے آخری دور کی بہترین امپرشنسٹ مثال ہے، جس کی اکیلی قیمت 7 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ یہ واقعہ پیرس کے لوور میوزیم میں شاہی جواہرات کی چوری کے چھ ماہ بعد پیش آیا ہے، جو ظاہر کرتا ہے کہ کرپٹو کرنسی اور جدید ٹیکنالوجی کے دور میں قیمتی فن پاروں کی غیر قانونی فروخت نے ان وارداتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
جنوبی افریقا: شہد کی مکھیوں کے تحفظ کے لیے ‘بِی ہوٹل’ قائم
29 November 2026
ڈلیوری بوائے کی پلے سٹیشن 5 کا پارسل دیوار کے اوپر سے پھینکنے کی ویڈیو وائرل
28 November 2026
بھارت میں انوکھی شادی، 4 لاکھ مہمانوں کی شرکت
27 November 2026
بلاسپور کے اولڈ ایج ہوم میں 75 سالہ کنہیا لال اور 63 سالہ سبینہ نے شادی کر کے نئی زندگی کا آغاز کر دیا
27 November 2026
امریکی دوستوں نے 20 ہزار فٹ سے زائد بلندی پر شطرنج کھیل کر ریکارڈ بنا ڈالا
27 November 2026
امریکی شہری کا پیزا اٹھا کر بھاگنے کا انوکھا کارنامہ
24 November 2026
شادی پر انوکھی سلامی؛ دلہے کو 100 فٹ لمبے ہار کا تحفہ
24 November 2026
سافٹ ویئر انجینئر نوکری سے نکالے جانے پر حیران کُن طور پر جھوم اٹھا
23 November 2026