بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو قیدِ تنہائی میں رکھنے کے تاثر کی تردید,اڈیالہ جیل حکام کی رپورٹ پیش
Web Desk
6 August 2026
اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو قیدِ تنہائی میں رکھنے کے خلاف دائر درخواست پر وقفے کے بعد دوبارہ سماعت ہوئی، جس کی صدارت جسٹس خادم حسین سومرو نے کی۔ سماعت کے دوران اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نوید حیات ملک عدالت کے سامنے پیش ہوئے، جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر نے وکالت کی۔
سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ 30 جون کے عدالتی حکم کی تعمیل میں تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بی کلاس سے بھی بہتر سہولیات اور مکمل حقوق فراہم کیے جا رہے ہیں اور انہیں کسی بھی اتھارٹی نے قیدِ تنہائی میں نہیں رکھا۔ جیل حکام کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ قیدِ تنہائی کا مطلب 24 گھنٹے سیل میں بند رکھنا ہوتا ہے، جبکہ اس کیس میں ایسا بالکل نہیں ہے اور فریقین کو 7 سیلز پر مشتمل وسیع کمپاؤنڈ میں آزادانہ چلنے پھرنے کی سہولت میسر ہے۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو ‘دی ایکسپریس ٹریبیون’ اور ‘ڈان’ اخبارات کے علاوہ حال ہی میں 9 مختلف کتب بھی فراہم کی گئی ہیں، جبکہ ان کی معاونت کے لیے ایک سزا یافتہ قیدی کو بطور مشقتی مستقل بنیادوں پر تعینات کیا گیا ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نوید حیات ملک نے سیکیورٹی تحفظات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایک بڑی سیاسی جماعت کا رہنما ہونے کے ناطے جیل میں بانی پی ٹی آئی کی سیفٹی اور سیکیورٹی کے سخت اقدامات ضروری ہیں، اور اسی سیکیورٹی کے تحت دیگر قیدیوں سے فاصلے کو بلاوجہ قیدِ تنہائی سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، جمہوریت دشمنی کا سفر جاری ہے: حافظ نعیم الرحمان
11 October 2026
خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم
11 October 2026
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی
11 October 2026
وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ جاری: حساس عمارتوں پر رینجرز تعینات، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا حکم
11 October 2026
پختونخوا میں ایمرجنسی: اڈیالہ جیل کے اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
11 October 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد جے یو آئی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب؛ مولانا فضل الرحمان میڈیا بریفنگ دیں گے
11 October 2026
کے پی میں بڑا بیوروکریٹک الٹ پھیر: پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 15 اعلیٰ افسران کے صوبے سے تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت
11 October 2026
قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی: گورنر خیبر پختونخوا
11 October 2026