براڈ پیک حادثہ: جاں بحق ہونے والے پانچ غیرملکی کوہ پیماؤں کی میتیں سکردو پہنچا دی گئیں
Web Desk
6 August 2026
براڈ پیک پر پیش آنے والے افسوسناک برفانی تودے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے پانچ غیر ملکی کوہ پیماؤں کی میتیں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بحفاظت سکردو منتقل کر دی گئی ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق آرمی ایوی ایشن نے کے ٹو اور براڈ پیک کے انتہائی دشوار گزار و بلنـد ترین علاقے میں کامیابی کے ساتھ امدادی آپریشن مکمل کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے کوہ پیماؤں کی میتوں کو سکردو ایئر بیس پہنچایا، جہاں سے انہیں ضابطے کی کارروائی کے بعد متعلقہ سفارت خانوں کے سپرد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل براڈ پیک پر کوہ پیمائی مہم کے دوران اچانک بڑا برفانی تودہ گرنے سے ایک پاکستانی سمیت 10 کوہ پیما لاپتہ ہو گئے تھے۔ واقعہ سامنے آتے ہی پاک فوج اور آرمی ایوی ایشن کے تحت ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا تاکہ برف تلے دبے افراد کی تلاش کو ممکن بنایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، جمہوریت دشمنی کا سفر جاری ہے: حافظ نعیم الرحمان
11 October 2026
خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم
11 October 2026
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی
11 October 2026
وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ جاری: حساس عمارتوں پر رینجرز تعینات، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا حکم
11 October 2026
پختونخوا میں ایمرجنسی: اڈیالہ جیل کے اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
11 October 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد جے یو آئی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب؛ مولانا فضل الرحمان میڈیا بریفنگ دیں گے
11 October 2026
کے پی میں بڑا بیوروکریٹک الٹ پھیر: پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 15 اعلیٰ افسران کے صوبے سے تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت
11 October 2026
قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی: گورنر خیبر پختونخوا
11 October 2026