وزیراعظم کا آج سے 8 اگست تک سعودی عرب کا دورہ، فیلڈ مارشل بھی ہمراہ ہوں گے: دفتر خارجہ
Web Desk
6 August 2026
دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران بتایا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف 6 سے 8 اگست کے دوران سعودی عرب کا دورہ کریں گے، جبکہ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور اقتصادی و دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان دفترِ خارجہ نے خطے کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشرقِ وسطیٰ میں امن و امان اور سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے اپنا متحرک کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں عمان کے مثبت اور مصالحتی کردار کو سراہا۔ ترجمان نے مزید امید ظاہر کی کہ آبنائے ہرمز سے متعلق معاہدہ ایران اور امریکہ کے درمیان تعطل کا شکار تکنیکی و سفارتی مذاکرات کی بحالی میں اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔
ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے آزاد کشمیر کے انتخابات پر بھارتی حکومت کے بیانات کو مکمل طور پر بے بنیاد اور مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں الیکشن کا عمل شفاف طریقے سے جاری ہے۔ بھارت آزاد کشمیر سے متعلق غلط معلومات پھیلا کر مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے سنگین مظالم سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔ بنگلہ دیش کی صورتحال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیشی عوام اپنے اندرونی معاملات کو خود بہتر طریقے سے حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں
متعلقہ عنوانات
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، جمہوریت دشمنی کا سفر جاری ہے: حافظ نعیم الرحمان
11 October 2026
خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم
11 October 2026
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی
11 October 2026
وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ جاری: حساس عمارتوں پر رینجرز تعینات، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا حکم
11 October 2026
پختونخوا میں ایمرجنسی: اڈیالہ جیل کے اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
11 October 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد جے یو آئی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب؛ مولانا فضل الرحمان میڈیا بریفنگ دیں گے
11 October 2026
کے پی میں بڑا بیوروکریٹک الٹ پھیر: پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 15 اعلیٰ افسران کے صوبے سے تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت
11 October 2026
قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی: گورنر خیبر پختونخوا
11 October 2026