اسلام آباد ہائیکورٹ: گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے افسران کے الاؤنس میں اضافہ
Web Desk
6 August 2026
اسلام آباد ہائی کورٹ نے جوڈیشل افسران اور ہائی کورٹ کے افسران کے لیے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس میں ترمیم کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے افسران کے الاؤنسز میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ان نئے اور ترمیم شدہ نرخوں کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہو گا۔
نوٹیفکیشن کی تفصیلات کے مطابق گریڈ 22 کے افسران کے لیے ماہانہ ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس 2 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ گریڈ 21 کے افسران کے لیے 1 لاکھ 95 ہزار روپے، گریڈ 20 کے لیے 1 لاکھ 75 ہزار روپے اور گریڈ 19 کے افسران کے لیے 1 لاکھ 50 ہزار روپے ماہانہ الاؤنس منظور کیا گیا ہے۔
اسی طرح درمیانے درجے کے افسران کے لیے بھی مراعات میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے تحت گریڈ 18 کے افسران کو 1 لاکھ روپے اور گریڈ 17 کے افسران کو 60 ہزار روپے ماہانہ ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس فراہم کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ اس فیصلے سے سامنے آنے والے تمام تر مالیاتی اخراجات اسلام آباد ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے جاری مالی سال 2026-27 کے لیے مختص شدہ بجٹ ہی سے پورے کیے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، جمہوریت دشمنی کا سفر جاری ہے: حافظ نعیم الرحمان
11 October 2026
خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم
11 October 2026
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی
11 October 2026
وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ جاری: حساس عمارتوں پر رینجرز تعینات، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا حکم
11 October 2026
پختونخوا میں ایمرجنسی: اڈیالہ جیل کے اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
11 October 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد جے یو آئی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب؛ مولانا فضل الرحمان میڈیا بریفنگ دیں گے
11 October 2026
کے پی میں بڑا بیوروکریٹک الٹ پھیر: پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 15 اعلیٰ افسران کے صوبے سے تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت
11 October 2026
قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی: گورنر خیبر پختونخوا
11 October 2026