LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، جمہوریت دشمنی کا سفر جاری ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ جاری: حساس عمارتوں پر رینجرز تعینات، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا حکم پختونخوا میں ایمرجنسی: اڈیالہ جیل کے اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد جے یو آئی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب؛ مولانا فضل الرحمان میڈیا بریفنگ دیں گے کے پی میں بڑا بیوروکریٹک الٹ پھیر: پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 15 اعلیٰ افسران کے صوبے سے تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی: گورنر خیبر پختونخوا ایمرجنسی کے بعد پہلا نوٹیفکیشن، فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات ایمرجنسی قابل مذمت، فیصلے کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے: بیرسٹر گوہر خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ، صدرِ مملکت نے منظوری دے دی آئی ایم ایف معاہدہ اور معاشی استحکام بڑی کامیابی؛ سعودی عرب کے خلاف جارحیت کا کوئی جواز نہیں: وزیراعظم شہباز شریف سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی منظوری دے دی پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم

راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی کے 6 کیسز سامنے آ گئے، 67 ہزار سے زائد لاروا تلف، ہیلتھ اتھارٹی کی رپورٹ جاری

Web Desk

6 August 2026

راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے سال 2026 کے ڈینگی اعداد و شمار اور انسدادِ ڈینگی مہم کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر اعجاز کے مطابق رواں سال اب تک 2,603 افراد کی ڈینگی اسکریننگ کی جا چکی ہے، جس کے دوران 6 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ خوش آئند بات یہ ہے کہ اب تک اس وائرس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

محکمہ صحت کے مطابق رواں سال کے دوران 7 مریض مختلف اسپتالوں میں داخل ہوئے، تاہم اس وقت ڈینگی کے کنفرم داخل مریضوں کی تعداد صفر ہے۔ صرف جولائی 2026 میں 4 کیسز رپورٹ ہوئے جن کا تعلق ڈھوک حسو جنوبی، کوٹھا کلاں اور کونٹریلا سے تھا۔ سرویلنس کے دوران ڈینگی لاروا کی سب سے زیادہ موجودگی یونین کونسل گرجا، گلستان کالونی (CTC-5) اور رحیم آباد (CTC-2) میں ریکارڈ کی گئی۔

انسدادِ ڈینگی مہم کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ نے بتایا کہ 1,460 ٹیموں نے 36 لاکھ 71 ہزار سے زائد گھروں اور 12 لاکھ 48 ہزار سے زائد مقامات کی چیکنگ کی۔ اس دوران 56,964 گھروں اور 10,380 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا، جسے کارروائی کرتے ہوئے تلف (67,344 مجموعی لاروا) کر دیا گیا۔ ڈینگی ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزیوں پر سخت اقدامات کرتے ہوئے 1,384 مقدمات درج، 339 عمارتیں سیل، 1,340 چالان اور 15 لاکھ 24 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں کے اندر اور اطراف میں پانی جمع نہ ہونے دیں اور تمام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

متعلقہ عنوانات