حافظ نعیم الرحمن کی 7 اگست کو ملک گیر احتجاج کی اپیل
Web Desk
6 August 2026
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ایک خاص ویڈیو پیغام کے ذریعے عوام سے 7 اگست کو ملک گیر احتجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری جمعہ کی نماز کے بعد شام 4 بجے سڑکوں پر نکلیں اور احتجاجاً اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بند کریں۔
انہوں نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر بھاری لیوی اور عام کھانے پینے کی اشیا پر ناجائز ٹیکس عائد کر رکھے ہیں، جس کا تمام تر بوجھ براہِ راست عام شہریوں پر پڑ رہا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران 27 ضروری اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، اور غریب موٹر سائیکل سوار سے لے کر عام آدمی تک ہر شخص اس گرانی کی زد میں ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران حکومت نے محض پیٹرولیم لیوی کی مد میں عوام سے تقریباً 1900 ارب روپے وصول کیے ہیں، جبکہ غیر رجسٹرڈ شہری بھی بالواسطہ ٹیکسوں (Indirect Taxes) کے ذریعے رقوم ادا کر رہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے خبردار کیا کہ اگر عوام نے بجلی کی قیمتوں کی طرح منظم انداز میں آواز نہ اٹھائی تو مزید ٹیکس عائد کیے جائیں گے، کیونکہ اشرافیہ کی مراعات بحال ہیں جبکہ تمام معاشی دباؤ غریب طبقے پر ڈالا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس
16 November 2026
اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
16 November 2026
شاہ سلمان کا نئی عسکری تقرریوں کا شاہی فرمان جاری، اہم عہدوں پر تبدیلیاں
16 November 2026
پاکستان خطے میں ترقی، امن اور استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا: اسحاق ڈار
16 November 2026
پنجاب دھی رانی پروگرام، ساہیوال میں 89 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب
16 November 2026
ای سی او ممالک کے درمیان علاقائی تعاون، معاشی انضمام کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
16 November 2026
ایم کیو ایم پاکستان کا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پھر استعفے کا مطالبہ
16 November 2026
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات کرا دی گئی
16 November 2026