LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ PMDC کا ایم ڈی کیٹ امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کا اعلان، ٹیسٹ اب 20 ستمبر کو ہو گا راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی کے 6 کیسز سامنے آ گئے، 67 ہزار سے زائد لاروا تلف، ہیلتھ اتھارٹی کی رپورٹ جاری ہم افغانستان کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، افغان طالبان کو پاکستان یا دہشت گردوں میں سے ایک کو چننا ہوگا: دفترِ خارجہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو قیدِ تنہائی میں رکھنے کے تاثر کی تردید,اڈیالہ جیل حکام کی رپورٹ پیش پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا حافظ نعیم الرحمن کی 7 اگست کو ملک گیر احتجاج کی اپیل براڈ پیک حادثہ: جاں بحق ہونے والے پانچ غیرملکی کوہ پیماؤں کی میتیں سکردو پہنچا دی گئیں پاکستان جلد یوریشین اکنامک یونین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ کرے گا، فیصل نیاز ترمذی ٹرمپ نے امریکی اسلحے کے ذخائر میں کمی کی خبروں کو مسترد کر دیا اسلام آباد ہائیکورٹ: گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے افسران کے الاؤنس میں اضافہ وزیراعظم کا آج سے 8 اگست تک سعودی عرب کا دورہ، فیلڈ مارشل بھی ہمراہ ہوں گے: دفتر خارجہ ایران کیخلاف جنگ کیلئے اسلحہ کمی پر ٹرمپ اپنے وزیر دفاع پر پھٹ پڑے: امریکی اخبار جولائی 2026 میں تجارتی خسارہ 3.94 ارب ڈالر تک پہنچ گیا وزیراعظم نے سعودی عرب روانگی سے قبل ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

پاکستان جلد یوریشین اکنامک یونین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ کرے گا، فیصل نیاز ترمذی

Web Desk

6 August 2026

روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان نے یوریشین اکنامک یونین (EAEU) کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے (FTA) کے لیے باضابطہ عمل کا آغاز کر دیا ہے، جسے اگلے چند ماہ سے دو سال کے عرصے میں حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔

سفیرِ پاکستان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نارتھ ساؤتھ ٹرانسپورٹ کوریڈور کا ایک قدرتی اور اہم شراکت دار ہے، اسی لیے یوریشین خطے کے ممالک کے ساتھ تجارت، اقتصادی سرمایہ کاری اور عوامی تعلقات کو استوار کرنا پاکستان کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے وزیرِ تجارت اور یوریشین اکنامک یونین کی اعلیٰ قیادت کے درمیان اس حوالے سے مسلسل رابطے قائم ہیں اور امید ہے کہ یہ آزاد تجارتی معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔

فیصل نیاز ترمذی نے علاقائی رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل قریب میں ایک ایسا وقت دیکھ رہے ہیں جب مرمانسک، منسک اور ماسکو سے شہری زمینی راستوں کے ذریعے اسلام آباد، کراچی اور گوادر تک باآسانی سفر کر سکیں گے، جس سے سیاحت اور تجارت کو ایک نیا موڑ ملے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان روس، قازقستان، بیلاروس اور کرغزستان جیسے ممالک کے ساتھ اقتصادی اور ثقافتی شراکت داری کو فروغ دے کر پائیدار امن اور خطے کے باہمی انضمام کی بنیاد مضبوط کرنا چاہتا ہے۔