خلیجی ممالک کو اعتماد میں لینے کی کوشش: ایرانی صدر کا عربی زبان میں ہمسایہ ریاستوں سے بلاواسطہ رابطہ
Web Desk
5 March 2026
ایرانی صدر نے عربی زبان میں خلیجی اورہمسایہ ممالک کے سربراہان کے نام ایک اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے سفارت کاری کے ذریعے جنگ سے بچنے کی بھرپور کوشش کی، تاہم امریکی اور صہیونی فوجی جارحیت کے باعث ایران کو اپنے دفاع کا راستہ اختیار کرنا پڑا۔ ایرانی صدر کے مطابق تہران خطے کے تمام ممالک کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے اور مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام صرف علاقائی ممالک کے باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے۔ ایرانی صدارتی دفتر کی جانب سے بیان ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب خطے میں سیکیورٹی صورتحال مسلسل کشیدہ ہو رہی ہے اور ایران اور مغربی اتحادیوں کے درمیان تناؤ میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ مبصرین کی جانب سے ایران کی جانب سے عربی زبان میں براہِ راست پیغام جاری کرنا خلیجی ریاستوں کو اعتماد میں لینے کی کوشش قرار دیا جارہا ہے تاکہ ممکنہ علاقائی تصادم کو محدود رکھا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
اسرائیل اور لبنان کے درمیان امریکی ثالثی میں مذاکرات کا نیا دور شروع
5 August 2026
ترکیہ کی بحیرہ اسود میں 2 تجارتی جہازوں پر ہونے والے ڈرون حملوں کی شدید مذمت
5 August 2026
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
5 August 2026
ایران اور امریکا 60 روزہ عبوری معاہدے کے قریب پہنچ گئے: امریکی نشریاتی ادارے کا دعویٰ
5 August 2026
روس نے کیف کے متعدد علاقوں پر بیلسٹک میزائل داغ دیئے، ہنگامی صورتحال پیدا
5 August 2026
امریکا ایران جنگ کے خاتمے کی کوششوں میں ثالثی سے نمایاں پیشرفت ہوئی: قطر
5 August 2026
جنوبی کوریا میں شدید گرمی کی لہر، 16 افراد جان کی بازی ہار گئے
5 August 2026
ایتھوپیا کے شمالی علاقے امہارا میں شدید بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ، 14 افراد ہلاک
5 August 2026