LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودیہ پاکستان ریئل سٹیٹ ایکسپو بزنس کمیونٹی کیلئے گیم چینجر ہے: آصف زرداری اسلام آباد میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ بے نقاب، 5 ملزم گرفتار ٹرمپ کا ایران پر تیل کی قیمتیں بڑھانے اور جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام پٹرول ایک روپے 60 پیسے فی لٹر سستا، ڈیزل مہنگا ہو گیا کرک میں سی ٹی ڈی کا سرچ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید جنوبی افریقہ نے دنیا کی طویل ترین مال بردار ٹرین چلانے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا اے آئی پر بڑھتا انحصار، برطانیہ کے بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا اعلان آئیسکو کی نجکاری کیلئے 10 قومی و بین الاقوامی فریقین کی پری کوالیفکیشن کی منظوری صارفین کیلئے اچھی خبر، ایل پی جی 50 روپے فی کلو سستی ہونے کا امکان اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران مقرر کر دیئے گئے خیبرپختونخوا میں ترقیاتی کاموں کیلئے وفاق 160 ارب روپے فراہم کرے گا:شہباز شریف لاہور پولیس کا گودام پر چھاپہ، 6 ہزار پتنگیں، ڈوریں برآمد، 5 ملزم گرفتار ایران نے جدید جنگی اور خودکش ڈرونز کی تیاری کی پہلی ویڈیو جاری کردی میر رضا کیس میں جوڈیشل کمیشن کی سفارشات پر عمل ہوگا: آئی جی سندھ ایران کی امریکا کو آبنائے ہرمز میں مداخلت پر دھمکی، فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا اعلان

صدر ٹرمپ کی فنڈ ریزنگ تقریب سے چند گھنٹے قبل گالف کلب سے مسلح شخص گرفتار

Web Desk

5 August 2026

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فنڈ ریزنگ تقریب سے چند گھنٹے قبل ‘ٹرمپ نیشنل گالف کلب’ کے احاطے سے ایک ۳۸ سالہ مسلح شخص، جینین جان ٹیلے کو گرفتار کر لیا گیا۔ وفاقی سیکیورٹی اہلکاروں نے ملزم کو گالف کلب کی تصاویر بناتے اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے مشکوک پایا، جس پر اسے فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔ تلاشی کے دوران ملزم کی جیب سے ایک بھرا ہوا میگزین اور گاڑی سے پستول و اضافی گولیاں برآمد ہوئیں۔ بعد ازاں ایف بی آئی اور مقامی پولیس نے ملزم کے گھر پر چھاپہ مار کر ۴۵ پستول، ایک غیر قانونی رائفل، باڈی آرمر، بڑی تعداد میں گولہ بارود اور ۲ ریڈیو سگنل ڈیوائسز ضبط کر لیں۔ پولیس کے مطابق ملزم پہلے سے ڈکیتی کے ایک مقدمے میں زیرِ تفتیش ہے، تاہم ابتدائی تحقیقات کے مطابق فی الحال صدر ٹرمپ یا عوام کو کسی براہِ راست خطرے کے شواہد نہیں ملے۔