روس نے کیف کے متعدد علاقوں پر بیلسٹک میزائل داغ دیئے، ہنگامی صورتحال پیدا
Web Desk
5 August 2026
روسی افواج نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بیلسٹک میزائلوں کے متعدد شدید حملے کیے ہیں، جس کے نتیجے میں شہر کے مختلف حصوں میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔ کیف کی عسکری انتظامیہ کے مطابق کم از کم دو مختلف سمتوں سے ۳۰ لاکھ کی آبادی والے دارالحکومت کو نشانہ بنایا گیا، جس سے دو اضلاع میں واقع گوداموں میں ہولناک آگ بھڑک اٹھی۔ حملے کے فوراً بعد شمالی مضافاتی علاقوں میں ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں امدادی کارروائیوں کے لیے پہنچ گئیں جبکہ یوکرینی ایئر ڈیفنس سسٹم نے روسی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کرنے کے لیے کارروائی کی۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ شہر پر مزید فضائی حملوں کا خطرہ بدستور موجود ہے جس کے باعث شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی
24 November 2026
وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد
24 November 2026
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم
24 November 2026
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026