جنوبی کوریا میں شدید گرمی کی لہر، 16 افراد جان کی بازی ہار گئے
Web Desk
5 August 2026
جنوبی کوریا میں ریکارڈ توڑ گرمی اور شدید ہیٹ ویو کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث رواں سال ۱۵ مئی سے ۲ اگست کے دوران مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد ۲ ہزار ۲۵ تک پہنچ گئی ہے جبکہ ۱۶ افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ جنوبی کوریا کی وزارتِ داخلہ کے مطابق شدید درجہ حرارت اور ہیٹ اسٹروک کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ مختلف شہروں بالخصوص سیول میں درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھنے پر حکام نے شدید گرمی کی ہنگامی الرٹ جاری کر دی ہے اور شہریوں کو بلاضرورت باہر نکلنے سے گریز کرنے، پانی کا زیادہ استعمال کرنے اور ٹھنڈے مقامات پر رہنے کی ہدایت کی ہے۔ انتظامیہ نے متاثرین کی سہولت کے لیے ہزاروں کولنگ سینٹرز بھی فعال کر دیے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار کی شاہِ اردن سے ملاقات، فلسطین اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلۂ خیال
6 August 2026
30 دن تک بغیر دھوئے پہنے جانے والی ٹی شٹ متعارف
6 August 2026
فرانسیسی خبر رساں ادارے کی صحافی کرسٹینا کیلئے انٹرنیشنل پریس فریڈم ایوارڈ
6 August 2026
اسرائیلی آرمی چیف کا غزہ میں فوجی آپریشن جاری رکھنے کا اعلان
6 August 2026
پیٹریاٹ میزائل بنانے پر امریکا اور یوکرین کے مذاکرات، ٹرمپ کے تحفظات برقرار
6 August 2026
امریکا، چین اور روس کے درمیان محدود نوعیت کی نئی شراکت داریاں قائم
6 August 2026
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملے، ایک شخص جاں بحق، 11 زخمی
6 August 2026
وزیر اعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے
6 August 2026