LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
انڈونیشیا، ملائیشیا اور سنگاپور کا آبنائے ملاکا کو محفوظ اور کھلا رکھنے کے عزم کا اعادہ جنوبی سوڈان میں 2 امن فوجیوں کی ہلاکت، اقوام متحدہ کی شدید مذمت چین کا امریکا سے خود مختار ریاستوں میں آزادانہ انتخابات میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ ہیٹی میں گینگ کے حملے میں 40 افراد ہلاک، درجنوں گھر نذر آتش امریکی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 4 اہلکار محفوظ امریکا نے ایران پر حملوں کو پابندیوں میں منتقل کر دیا، مارکو روبیو عمانی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب کیساتھ بات چیت کو تعمیری قرار دے دیا امریکا اور ایران نے نئی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا: روسی میڈیا کا دعویٰ اسلامی اقوام میں بیداری اور اتحاد دشمن کی سازشوں کا واحد توڑ ہے، ایرانی صدر عمان کے ساتھ معاہدے کا مطلب آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنا نہیں، کاظم غریب آبادی کینیڈا نے تقریباً 700 امریکی مصنوعات پر 15، 25 اور 50 فیصد ٹیرف لگا دیے ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کو سہارا دینے والے تمام معاشی ذرائع ختم کرنے کا اعلان ایران اور عمان کا ہرمز میں محفوظ جہاز رانی کی مرحلہ وار بحالی پر اتفاق امریکا نے عالمی سلامتی خطرے میں ڈال دی: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ صدر، وزیراعظم کی عید میلادالنبیﷺ پر قوم کو مبارکباد، وطن میں امن کیلئے دعائیں

دبئی کے مشہور ہیومنائڈ روبوٹ ’بو سنیدہ‘ نے’موزہ‘ نامی روبوٹ سے شادی کر لی

Web Desk

5 August 2026

دبئی میں اپنی منفرد اور دلچسپ ویڈیوز کے باعث مقبولیت حاصل کرنے والے ہیومنائڈ روبوٹ ’بو سنیدہ‘ نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کا اعلان کر کے صارفین کو حیران کر دیا ہے۔ روبوٹ کے رسمی اکاؤنٹ پر اس کی ’شادی‘ کی چند تصاویر شیئر کی گئیں، تاہم یہ کوئی حقیقی یا قانونی شادی نہیں بلکہ روبوٹ کی کری ایٹو ٹیم کی جانب سے تیار کیا گیا سوشل میڈیا کانٹنٹ ہے۔ ایس ایس لوتاہ گروپ کا تیار کردہ یہ روبوٹ دراصل چین کی کمپنی Unitree Robotics کا ’Unitree G1‘ ماڈل ہے، جسے بنیادی طور پر تحقیق اور تعلیم کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اماراتی ثقافت، روایات اور مختلف عوامی تقریبات کی ویڈیوز کی وجہ سے یہ روبوٹ انسٹاگرام اور دیگر پلیٹ فارمز پر خاصا مقبول ہے۔