ایتھوپیا کے شمالی علاقے امہارا میں شدید بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ، 14 افراد ہلاک
Web Desk
5 August 2026
ایتھوپیا کے شمالی علاقے امہارا میں موسلا دھار بارشوں اور گرچ چمک کے بعد مٹی کا تودہ گرنے سے ایک تاریخی آرتھوڈوکس خانقاہ میں عبادت میں مصروف ۱۴ افراد ہلاک اور ۵ زخمی ہو گئے。 عالمی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ دارالحکومت ادیس ابابا سے تقریباً ۲۰۰ کلومیٹر شمال مشرق میں واقع علاقے سیلا ڈنگائے میں پیش آیا، جہاں رات بھر ہونے والی شدید بارش کے بعد پہاڑی سے مٹی اور سنگریزوں کا بڑا تودہ ’تسادکانے مریم‘ آرتھوڈوکس خانقاہ پر آ گرا۔ متعلقہ ڈایوسیز کے سربراہ میگابے ہادیس نیکا طیبیب ابابو کے مطابق ۱۴ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ شدید زخمی ہونے والوں کو دیبرے برہان اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں جاری مون سون بارشوں کے باعث مزید زمین دھنسنے کا خطرہ موجود ہے۔
متعلقہ عنوانات
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی
24 November 2026
وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد
24 November 2026
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم
24 November 2026
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026