ایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پرٹول ٹیکس عائد کرنے پر غور
Web Desk
19 March 2026
ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر ٹرانزٹ فیس عائد کرنے کی تجویز پر غور شروع کردیا۔امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کے آغاز سے ہی ایران نے ان جہازوں کی نقل و حرکت متاثر کی ہے جنہیں وہ اپنے مخالفین یا ان کے اتحادیوں سے منسلک قرار دیتا ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک ایرانی رکنِ پارلیمان نے کہا کہ ایک بل زیر غور ہے جس کے تحت آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ممالک کو، چاہے وہ تجارتی سامان، توانائی یا خوراک کی ترسیل کر رہے ہوں، ایران کو ٹول اور ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
ادھر ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر محمد مخبر نے کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے بعد آبنائے ہرمز کے لیے ایک نیا نظام متعارف کرایا جائے گا جس کے تحت ایران ان ممالک پر سمندری پابندیاں عائد کر سکے گا جنہوں نے اس پر پابندیاں لگا رکھی ہیں۔
محمد مخبر کے مطابق ایران اپنی اسٹریٹجک پوزیشن کو استعمال کرتے ہوئے مغربی ممالک پر دباؤ ڈال سکتا ہے اور ان کے جہازوں کو اس آبی گزرگاہ سے گزرنے سے روک سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور سپاٹ کارگو حاصل کر لیا
11 July 2026
اسرائیل لبنان جنگ بندی پر عمل درآمد کیلئے امریکی فوجی وفد بیروت پہنچ گیا
11 July 2026
شپنگ، بندرگاہوں اور گوادر کی ترقی کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان
11 July 2026
بھارت اور افغانستان کا ڈی این اے ایک ہے‘، نئی دہلی میں افغان وزیرِ زراعت عطاء اللہ عمری کا متنازع بیان
11 July 2026
ضرورت پڑنے پر امریکی فوج کو ایران کے تمام علاقے مکمل تباہ کرنے کے احکامات دیے جا چکے: ٹرمپ
11 July 2026
امریکی محکمہ خارجہ کی افغان طالبان رجیم پر تنقید، یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ
11 July 2026
پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور اسپاٹ کارگو خرید لیا
11 July 2026
ایران نے جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی، امریکا خلاف ورزی کر رہا ہے: عراقچی
11 July 2026