ایران كا فٹبال ورلڈكپ میں اپنے میچزامریكا سے میكسیكومنتقل كرنے كا مطالبہ
Web Desk
17 March 2026
ایران نے فٹبال ورلڈ کپ میں اپنے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ایران فٹبال فیڈریشن كے صدر مہدی تاج نے كہاكہ جب ڈونلڈ ٹرمپ خود کہہ رہے کہ ہمارا امریکا جانا ٹھیک نہیں تو ہم نہیں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے پر بات چیت جاری ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے پچھلے دنوں کہا تھا کہ ایران فٹبال ٹیم کی سیکیورٹی کیلئے بہتر ہے کہ وہ امریکا نہ آئیں۔ ادھربرطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ فیفا کے جانب سے ایران کا مطالبہ تسلیم کیے جانے کا امکان کم ہے۔دوسری جانب فیفا نے ردعمل میں کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے معاملے پر ایران سمیت تمام رکن ملکوں سے رابطے میں ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایران نے رواں سال امریکا میں ہونے والے فیفا فٹبال ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ فیفا ورلڈکپ 2026 امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں کھیلا جانا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایتھوپیا کے یومیف کیجیلچا نے ہاف میراتھن کا عالمی ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کرلیا
24 August 2026
ریمیئر لیگ سے قبل ارلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر سٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
24 August 2026
ڈربی نائٹ کلب واقعہ، برائیڈن کارس کے پولیس کی حراست میں رہنے کا انکشاف
24 August 2026
ساؤتھ ایشین گیمز کے شیڈول اور میزبانی کی باضابطہ منظوری
24 August 2026
پاکستان نے جاپان جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں 2 گولڈ میڈلز جیت لیے
24 August 2026
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کنگ چارلس سے ملاقات متوقع
24 August 2026
این سی اے باؤلرز ڈویلپمنٹ کیمپ کل سے شروع ہوگا
24 August 2026
پاکستان میں ساؤتھ ایشین گیمز کے شیڈول کی منظوری دے دی گئی
24 August 2026